این زیڈ اے ٹی آئی اور آر آئی ایچ ایف ڈبلیو نے جے کے اے ایس پروبیشنروں کیلئے بی ایل ایس پر تربیت سیشن کا اِنعقاد کیا

این زیڈ اے ٹی آئی اور آر آئی ایچ ایف ڈبلیو نے جے کے اے ایس پروبیشنروں کیلئے بی ایل ایس پر تربیت سیشن کا اِنعقاد کیا

جموں// ناردرن زونل اکاؤنٹنسی ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ (این زیڈ اے ٹی آئی) جموں نے ریجنل اِنسٹی چیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر (آر آئی ایچ ایف ڈبلیو) نگروٹہ کے اِشتراک سے جے کے اے ایس (اکاؤنٹس) پروبیشنروں کے لئے مرحلہ دوم تربیتی پروگرام (ایس اے سی۔II) کے تحت بیسک لائف سپورٹ (بی ایل ایس) پر ایک تربیتی سیشن کا اِنعقاد کیا۔اِس پروگرام کی صدارت ڈائریکٹر جنرل اکاؤنٹس اینڈ ٹریجریز فیاض احمد لون نے کی اورڈائریکٹر فائنانس/پرنسپل این زیڈ اے ٹی آئی جموںراجیش تلوار کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔ اِس موقعہ پرپرنسپل ریجنل اِنسٹی چیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈاکٹر منوج بھگت، ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر شیلی مہاجن، ڈاکٹر کپل شرما (پبلک ہیلتھ)، اِنچارج سکل لیب کوآرڈی نیٹر آر آئی ایچ ایف ڈبلیو نگرو ٹہ راجیو گپتا،ڈائریکٹراکاؤنٹس اینڈ ٹریجریزجموں راجیش کوتوال اور جوائنٹ ڈائریکٹر (سینٹرل)، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اکاؤنٹس اینڈ ٹریجریز جموں و کشمیراشفاق احمد پنڈت بھی موجود تھے۔فیاض احمد لون نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس نوعیت کے صلاحیت سازی اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اَفسران کو صرف اَپنے شعبے کی معلومات ہی نہیں بلکہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی بنیادی مہارتوں سے بھی آراستہ ہونا چاہیے۔اِس سیشن کا مقصد پروبیشنروں کو زِندگی بچانے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا اور ہنگامی حالات میں مؤثر ردِّعمل کے لئے ان کی تیاری کو بہتر بنانا تھا۔ ڈاکٹر شیلی مہاجن، ڈاکٹر کپل شرما اور راجیو گپتا نے تکنیکی اور پریکٹیکل سیشن منعقد کئے۔ٹیم نے ہینڈ آن پریکٹس سیشنز فراہم کئے جس میں شرکأ نے بیسک لائف سپورٹ پروٹوکول کے تحت بالغ اور نوزائیدہ دونوں کے لئے کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر) اور ایئر وے مینجمنٹ تکنیک کا مظاہرہ کیا جو بیسک لائف سپورٹ پروٹوکول کے تحت ہنگامی حالات میں جان بچانے کے لئے نہایت اہم ہیں۔ اُنہوں نے اَفسران میں فرسٹ ریسپانس کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اس طرح کے تربیتی پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔یہ تربیت سیمولیشن پر مبنی اور انٹرایکٹیو انداز میں فراہم کی گئی جس سے شرکأ کو عملی تجربہ حاصل ہوا اورحقیقی زِندگی کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں اعتماد حاصل ہوا۔اِس سیشن میں پروبیشنروںنے بھرپور شرکت کی اور اس کی عملی اِفادیت اور اہمیت کو بے حد سراہا۔