نشہ مُکت جموںوکشمیر ابھیان

نشہ مُکت جموںوکشمیر ابھیان

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی کلچرل یونٹ سری نگرنے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تھید میں بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا

سری نگر// محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ( ڈِی آئی پی آر ) کی کلچر ل یونٹ کشمیر نے جاری ’نشہ مُکت ابھیان‘کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تھیدہارون میں ایک بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا۔تقریب میں موضوعاتی مختصر ڈرامہ اور لوک گیتوں کا ایک سلسلہ پیش کیا گیاجس کا مقصد منشیات کے نقصانات کو اُجاگر کرنا اور صحت مند، منشیات سے پاک طرزِ زِندگی کو فروغ دینا تھا۔ ان پرفارمنس کو طالب علموں اورعملے نے خوب پذیرائی حاصل کی اور بڑے پیمانے پر سراہا۔اِس موقعہ پر اے اِی سی کلچرل یونٹ سری نگر سیّد شکیل شان نے نوجوانوں کو ایک مضبوط پیغام دیتے ہوئے منشیات سے دُور رہنے اور معاشرے میں مثبت کردار اَدا کرنے کی تلقین کی۔پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تھیدہارون اور دیگر مقررین نے بھی منشیات کے اِستعمال سے نمٹنے میں بیداری، سماجی شرکت اور بروقت مداخلت کی اہمیت پر زور دیا۔پرنسپل نے کلچرل یونٹ کشمیر کا شکریہ اَدا کرتے ہوئے کہا کہ وادی بھر میں ایسے بامقصد پروگراموں کا اِنعقاد نہایت اہم ہے کیوں کہ یہ نوجوان ذہنوں کی رہنمائی اور تربیت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔پروگرام کے اِختتام پرطالب علموں نے منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا اور اَپنے اَپنے علاقوں میں مثبت تبدیلی کے سفیر بننے کا عہد کیا۔