ڈپٹی کمشنر پلان کے دوران ممبران اسمبلی کو اعتماد میں لیکر ترقیاتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے ماحول کویقینی بنائے گے
سرینگر /اے پی آئی// تین دائروں والی پنچایت راج کی عدم موجودگی کے باعث ایپکس بجٹ کے دوران ممبران اسمبلی کارول اہمیت کاحامل ہوگا، ضلع ترقیاتی کمشنر پنچایت پلانوں کے دوران ممبران اسمبلی کو اعتماد میں لے کر تعمیراتی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے اور اس سلسلے میں جموںو کشمیر سرکار نے معاملے کی تصدیق بھی کی کہ جب تک پنچایت بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی الیکشن ہونگے تب تک پنچایت کاکام کاج ممبران اسمبلی نگرانی کرینگے اور تعمیرو ترقی کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں اپنارول اد اکرینگے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق جموںوکشمیر حکومت کی جانب سے ایک غیرمعامولی فیصلہ لیاگیاہے جسکے مطابق ایپکس بجٹ کے استعمال کے لئے اب ممبران اسمبلی پنچایتوں کاکام کاج دیکھے گے او رپنچایتوں کی جانب سے جوپلان ضلع انتظامیہ کوفراہم کی جائینگے ان کاجائزہ ممبران اسمبلی لینگے اور تعمیر ترقی کے حوالے سے رقومات مختص کرنے کے لئے تمام بیس اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ممبران اسمبلی کواعتماد میں لے کر پلان کے تحت جوکام ہاتھ میں لئے جائینگے ان کے مکمل کرنے کے رقومات کی فراہمی کے حوالے سے ان سے باضابطہ طور پراجازت بھی حاصل کرینگے۔ جموںو کشمیر میں پنچوں ،سرپنچوں، بی ڈی سی، ڈی ڈی سی نمائندوں کی مدت پہلے ہی پوری ہوئی ہے اور اداروں کے الیکشن کرانے کے سلسلے میں فی الحال ریاستی الیکشن اتھارٹی یاسرکار کی جانب سے فوری طورپرکوئی فیصلہ نہیں لیاگیا ۔اس لئے پنچایت راج کے تحت تعمیرو ترقی کے کام کومتاثر نہ ہونے دیاجائے ۔سرکار نے ممبران اسمبلی کو فی الحال ذمہ داری سونپ دینے کافیصلہ کیاتاکہ ایپکس بجٹ کے دوران مختص کی جانے والی رقوما ت کوخرچ کرنے عوام کوبنیادی ڈھانچے کے حوالے سے مشکلات کاازالہ کیاجاسکے ۔حکومت نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ جب تک بلدیاتی اداروں اور پنچایت الیکشنوں کاقیام عمل میں لایاجائیگاتب تک دیہی ترقی میونسپل کمیٹیوں، کانسٹیبلوں، میونسپل کاپوریوشنوں کے تحت رقوما ت خرچ کرنے پلانوں کی منظوری تعمیراتی ڈھانچوں کومکمل کرنے کے لئے ممبران اسمبلی اپنی خدمات انجام دینگے ۔










