لفٹینٹ گورنر نے راجوری میں ڈاکٹر راج کمار تھاپا میموریل ، میوزیم اور لائیبریری کا افتتاح کیا

لفٹینٹ گورنر نے راجوری میں ڈاکٹر راج کمار تھاپا میموریل ، میوزیم اور لائیبریری کا افتتاح کیا

راجوری//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے شہید اے ڈی ڈی سی ڈاکٹر راج کمار تھاپا کی لازوال میراث کے اعزاز کیلئے راجوری میں ایک یاد گار ، میوزیم اور لائیبریری وقف کی ۔ ڈاکٹر راج کمار تھاپا آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی بلا اشتعال گولہ باری میں شہید ہو گئے تھے لفٹینٹ گورنر نے ڈاکٹر تھاپا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بے لوث خدمات اور عوامی بہبود کیلئے ثابت قدمی کو یاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یاد گار آنے والی نسلوں کیلئے ایک مثال بنے گی ۔ تقریب میں ڈاکٹر تھاپا کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی ۔ تقریب میں ڈاکٹر راج کمار تھاپا کے اہلِ خانہ اور سیکورٹی فورسز ، پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔