نائب وزیر اعلیٰ نے نوشہرہ میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کی صدارت کی

نائب وزیر اعلیٰ نے نوشہرہ میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کی صدارت کی

عوامی مسائل ، خدشات کے فوری ازالے کی یقین دہانی کرائی

نوشہرہ//نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر چودھری نے پورے نوشہرہ میں اپنے وسیع عوامی رابطہ پروگرام کو جاری رکھا ، عوامی مسائل اور خدشات کو دور کرنے اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لینے کیلئے عوامی رابطہ کے سیشن اور معائنہ کا ایک سلسلہ منعقد کیا ۔ آؤٹ ریچ پروگرام کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے پنچائت چوکی ، ہنڈان ، کلسیان ، لنگر پنچائت بھوانی ، جھانگھار ، لاروکا قلعہ درہال اور لمبیری کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے مقامی باشندوں سے بات چیت کی اور مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی ۔ ان مقامات پر کئی وفود نے نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور مقامی خدشات اور ترقیاتی ضروریات کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے ان کے حقیقی مسائل کے بروقت اور خوش اسلوبی سے حل کی یقین دہانی کرائی ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے لنگر دھنکا میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے معیار پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام پروجیکٹوں کی بروقت تیکمیل کو یقینی بنائیں ۔ قبل ازیں انہوں نے خدمات کی فراہمی اور آپریشنل کارکردگی کا جائیزہ لینے کیلئے نوشہرہ میں بھارت گیس ایجنسی کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے اور صارفین کے اطمینان میں اضافہ کرتے ہوئے بلا تعطل اور بروقت ایل پی جی کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ عوامی رابطہ کے دوران سینئر افسران نائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔