تہران/ایجنسیز// مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے امریکہ اور اسرائیل کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں مزاحمتی محاذ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکا ہے اور دشمن کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے اپنے بیان میں کہا کہ مزاحمتی قوتیں پورے خطے میں فعال اور منظم ہیں اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے کہ وہ یمن، باب المندب اور بحیرہ احمر جیسے علاقوں میں مطلوبہ کامیابیاں حاصل نہیں کر سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بار بھی دشمن کو کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہوگی اور خطے میں موجود مزاحمتی قوتیں ان کے عزائم کو ناکام بنا دیں گی۔دوسری جانب حالیہ پیش رفت میں امریکی فوج کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کے گرد ناکہ بندی شروع کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو روکا یا قبضے میں لیا جا سکتا ہے۔
روس اور ایران نے پہلے کبھی اتنی قریبی سطح پر کام نہیں کیا: عراقچی
اسرائیلی انتخابات سے قبل نتن یاہو اورہیگسیتھ کی اچانک ملاقات
حملہ کا شکار آسٹریلیائی خاتون رکن پارلیمنٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی
ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا امریکی شہری گرفتار
فرانس: پرتشدد مظاہروں کے بعد پیرس و دیگر شہروں میں رات کا کرفیو
چینی کمپنی سری لنکا میں 40 کروڑ ڈالر کے پروجیکٹ سے دستبردار
محبوبہ سے ملاقات کیلئے سب کچھ فروخت کردیا خوابوں کی ملکہ اے آئی نکلی
تاریخی مسجد کو منہدم نہ کرنے ایل جی سے مداخلت کا مطالبہ
آشوتوش رانکا و سورو داس کی عدالتی تحویل میں توسیع
ٹائیگر شروف پر حملہ کے تین مشتبہ ملزمین راجستھان سے گرفتار










