تہران/ایجنسیز// مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے امریکہ اور اسرائیل کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں مزاحمتی محاذ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکا ہے اور دشمن کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے اپنے بیان میں کہا کہ مزاحمتی قوتیں پورے خطے میں فعال اور منظم ہیں اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے کہ وہ یمن، باب المندب اور بحیرہ احمر جیسے علاقوں میں مطلوبہ کامیابیاں حاصل نہیں کر سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بار بھی دشمن کو کسی قسم کی کامیابی حاصل نہیں ہوگی اور خطے میں موجود مزاحمتی قوتیں ان کے عزائم کو ناکام بنا دیں گی۔دوسری جانب حالیہ پیش رفت میں امریکی فوج کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کے گرد ناکہ بندی شروع کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو روکا یا قبضے میں لیا جا سکتا ہے۔
آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں
جاپان سے کوریا تک جشن! امریکہ-ایران امن معاہدے سے جھوم اٹھا ’گفٹ نفٹی‘، ہندوستان کے لیے گرین سگنل
ہندوستان کی شاندار فتح، پاکستان کو 64 رنز سے دی شکست
ڈی جی ایس کی نئی میرین سیکورٹی ایڈوائزری جاری، خلیجی بحران کے درمیان حکومت کا بڑا فیصلہ
ترنمول کے بیس باغی ارکان پارلیمنٹ نیشنلسٹ سٹیزن پارٹی میں ضم ہو جائیں گے
مصنوعی ذہانت: طاقت، انصاف اور انسانیت کے درمیان توازن کی تلاش…پوپ لیو XIV
مودی-ٹرمپ ملاقات سے قبل کانگریس کا امریکی پالیسی اور تجارتی معاہدے پر اظہار تشویش
مجوزہ معاہدہ میں ایران پر پابندیوں میں نرمی
ایران معاہدہ’ہتھیار ڈالنے‘ کے مترادف: ڈیموکریٹس
ایران پر جنگ مسلط ہوئی تو پوری قوم مٹھی کی مانند جڑگئی: پزشکیان










