سرینگر / / شمس فقیر کلچرل ویلفیئر سوسائٹی کلشی پورہ اور جموں کشمیر روح ادب فورم بڈگام کی جانب سے مؤرخہ 12 اپریل 2026 اتوارکاٹھوار بڈگام میں گلزار احمد کاٹھواری کے گھر پر ایک محفل مشاعرہ منعقد ہوا۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق محفل کی صدارت جموں و کشمیر روحِ ادب فورم بڈگام کے سرپرست مبارک احمد مبارک نے انجام دی، جبکہ محفل کی نظامت عاشق مشتاق نے انجام دی۔محفل میں منتظر محی الدین بطور مہمانِ ذی وقار موجود رہے۔ مہمانوں کا استقبال شمس فقیر کلچرل ویلفیئر سوسائٹی کلشی پورہ کے صدر عاشق مشتاق نے کیا۔محفل کا آغاز اسرارلاسلام نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا اور نعتِ رسول ؐ پیش کرنے کی سعادت مولوی سمیر صاحب کو حاصل ہوئی۔محفل میں ضلع کے کئی نامور اور سرکردہ شعراء حضرات نے شرکت کی۔جن میں مبارک احمد مبارک ، منتظر محی الدین ، میر مخدومی ، عاشق مشتاق، صارم اقبال، گلزار کاٹھواری ،برجیس یونس ،ظہور احمد، لطیف احمد،ساگر شبیر،صادق علی ،عبدالرشید کاٹھواری، دلبر ویڈونی ،ساد محمود،سید جیلانی، بشیر احمد ڑار،گل ڑاری ،عبدلاحد گوتہ پوری ،منظور احمد،ریاض احمد،عابد احمد، معراج الدین، غلام نبی قابل ذکر ہے ۔آخر پر گلزار احمد کاٹھواری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔










