manoj sinha

شری اَمرناتھ جی یاترا۔ 2026

لیفٹیننٹ گورنر نے عقیدت مندوں سے شری امرناتھ جی یاترا میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے اعلان کیا کہ شری اَمرناتھ جی یاترا اِس برس 3؍ جولائی 2026 سے شروع ہوگی اور کل 57 دنوں پر محیط 28؍ اگست 2026ء کو رکھشابندھن پر اِختتام پذیر ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ پرتھم پوجا جیشٹھ پورنیما 29 ؍جون 2026 کو منعقد کی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوک بھون جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاترا کے لئے پیشگی رجسٹریشن 15؍ اپریل 2026 سے آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے شروع ہوگی۔اُنہوںنے کہا، ’’رجسٹریشن کی سہولیت ملک بھر میں جے اینڈ کے بینک، پنجاب نیشنل بینک، سٹیٹ بینک آف اِنڈیا اور یس بینک کی 554 شاخوں میں دستیاب ہوگی۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہر رجسٹرڈ یاتری اورخدمت فراہم کرنے والے کو ریڈیو فریکوئنسی آئیڈینٹی فکیشن ڈیوائس (آرایف آئی ڈِی) جاری کیا جائے گا۔ رجسٹرڈ یاتریوں کو گروپ ایکسیڈنٹ اِنشورنس ملے گاجس میں بیمہ کی رقم کو بڑھاکر فی کس 10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ پونیوں کی حادثاتی اور قدرتی اموات دونوں صورتوں میں فی جانور 50 ہزار روپے کا بیمہ نیشنل لائیو سٹاک مشن کے تحت فراہم کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا، ’’بال تل راستے کے ذریعے پوتر گپھاتک اور پوتر گپھاسے پنجترنی تک گرڈ پاور سپلائی دستیاب ہوگی۔ یاترا کے راستوں کو مناسب طور پر روشن کیا جائے گا۔ یاتریوں کی سہولیت کے لئے مختلف اِی۔سروسز اور پونی، پٹھو، پالکی وغیرہ کی پری پیڈسسٹم کی سہولیت بھی فراہم کی جائے گی۔ یاتری نواس کی سہولیت بال تل، پنتھہ چوک (سری نگر)، نون وَن اور چندرکوٹ میں دستیاب ہوگی۔‘‘