سابق ایم ایل سی کی قیادت میں وفد کے ساتھ اہم شہری و ترقیاتی مسائل پر تبادلہ خیال
جموں//نائب وزیر اعلی سریندر کمارچودھری نے جموں اور سری نگر دونوں شہروں کی متوازن اور مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہا ر آج سول سیکرٹریٹ جموں میں مختلف عوامی ااور اِنفرادی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔سابق ایم ایل سی رتن لال گپتا کی قیادت میں ایک وفدنے تیجند ر پال سنگھ( امن) کے ساتھ نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور جموں شہر کی ترقی سے متعلق کئی مسائل اور مطالبات کو اُجاگر کیا۔نائب وزیرا علیٰ نے وفد کو بغور سُنا اور یقین دِلایا کہ حکومت جموں اور سری نگر جیسے اہم شہری مراکز پر خصوصی زور دیتے ہوئے تمام خطوں میں ہمہ جہت او رمضبوط ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ متعدد ترقیاتی اقدامات کئے جا رہے ہیں جن میں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور اَپ گریڈیشن شامل ہے، جیسے سڑکیں اور شہری سہولیات، تاکہ رہائشیوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکے۔اُنہوں نے کہا کہ ترقی پسند اقدامات کی ایک سلسلہ جاری ہے جو شہر کی خوبصورتی سے لے کر بنیادی انفراسٹرکچر بشمول سڑکوں اور شہری سہولیات اور اَپ گریڈیشن تک محیط ہے جس کا مقصد رہائشیوں کے مجموعی معیارِ زِندگی کو بہتر بنانا ہے۔نائب وزیراعلیٰ نے شروعات میں جموں خطہ میں روزمرہ کی زندگی کو متاثر کرنے والے مسائل کے فوری اور مؤثر اَزالہ کے لئے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔دورانِ بات چیت دیگر کئی وفود اور افراد نے بھی نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور سڑکوں و پُلوں کی تعمیر، روزگار کے مواقع، صنعتی ترقی، پانی کی فراہمی، بجلی اور دیگر عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل پیش کئے۔نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری نے حکومت کے عوام دوست رویے کو دہراتے ہوئے یقین دِلایا کہ تمام حقیقی مسائل کو متعلقہ محکموں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا تاکہ ان کا بروقت اور مناسب حل یقینی بنایا جا سکے۔










