جموںوکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن کا سادھنا سپتا ہ کے دوران ’سموہک چرچا‘ کا اِنعقاد

جموںوکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن کا سادھنا سپتا ہ کے دوران ’سموہک چرچا‘ کا اِنعقاد

نئی دہلی//جموں و کشمیر ریذیڈنٹ کمیشن نے سادھنا سپتاہ کے موقعہ پر ایک ’سموہک چرچا‘ کا اِنعقاد کیا جو 2 ؍اپریل سے 8؍ اپریل تک منعقد ہوا اور 10 ؍اپریل 2026 ء تک اس میں توسیع کی گئی۔یہ پروگرام ریذیڈنٹ کمیشن کے دفتر میں کرم یوگی پورٹل سے متعلق سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کیا گیا۔ملازمین کی شرکت اور ردِّعمل حوصلہ اَفزا رہا جس نے پیشہ ورانہ ترقی اور شعبہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں پروگرام کی کامیابی کو اجاگر کیا۔اِس بحث و تمحیص میں دفتر کی گھنٹہ وار پیش رفت کا ایک منظم جائزہ شامل تھا جس میں ملازمین کو پروگرام کے تحت اہم کورسز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ان کورسوں کی پیشہ ورانہ ترقی اور صلاحیت سازی میں اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ سموہک چرچا نے کھلی بات چیت کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جس میں اَفسران نے اَپنے تجربات کا اِشتراک کیا اور کورسوں تک رَسائی اور شروع کرنے کے دوران درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ان مسائل کو مناسب طریقے سے حل کیا گیا اور اِنفرادی نوعیت کے معاملات کو یکے بعد دیگرے حل کیا گیا تاکہ شرکت میں آسانی یقینی بنائی جا سکے۔یہ اَقدام بیداری بڑھانے، فعال شمولیت کو فروغ دینے اور ملازمین کو کرم یوگی پورٹل پر دستیاب سیکھنے کے ماڈیولز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لئے کیا گیا۔