جموں//توانائی پر پارلیمانی سٹینڈنگ کمیٹی نے اپنے چئیر مین شری رنگ اپا برنے کی قیادت میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ کمیٹی جموں کا مطالعاتی دورہ کر رہی ہے ۔ لوک سبھا کے رُکن پارلیمنٹ مسٹر شام کمار دولت باروے ، راجیہ سبھا کے رُکن پارلیمنٹ مسٹر جاوید علی خان اور لوک سبھا سیکرٹریٹ ، پارلیمنٹ آف انڈیا کے افسران اس تعامل کے دوران موجود تھے ۔










