آئی پی ایل 2026کے درمیان سن رائزرس حیدرآباد مبینہ طورپربی سی سی آئی کی شکایت کرنے پرغورکررہی ہے۔ حال کے میچوں میں کئی متنازعہ فیصلوں اورحادثات سے نا اتفاقی ظاہرکرنے کے بعد فرنچائزی نے یہ قدم اٹھانے کا ارادہ کرلیا ہے۔
فرنچائزی رائل چیلنجرس بنگلوروکے خلاف آئی پی ایل 2026 کے اپنے پہلے میچ میں ہینرک کلاسین کے آوٹ ہونے کے طریقے سے ناخوش ہے۔ کلاسین کوباونڈری کے پاس فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ قراردیا گیا تھا۔ اس فیصلے کوٹی وی امپائرکے پاس بھیجا گیا، جنہوں نے کہا کہ اس بات کا کوئی یقینی ثبوت نہیں ہے کہ کیچ پورا کرتے وقت فل سالٹ کا پیرباونڈری لائن سے چھوگیا تھا۔
رشبھ پنت نے دلائی پہلی جیت
کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف میچ میں بھی ایسے ہی حالات بنے، جہاں اوپنرابھیشیک شرما 48 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ ورون چکرورتی نے ڈیپ اسکوائرلیگ پرایک مشکل کیچ لپکا، لیکن کیچ کے صاف ہونے پرخدشہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ پھرسے ٹی وی امپائرکے پاس گیا۔ گزشتہ حادثہ کی طرح ہی اس باربھی میدان پردیئے گئے فیصلے کوپلٹنے کے لئے کوئی یقینی ثبوت نہیں ملا۔ اتوارکے روز(5 اپریل) کولکھنوسپرجائنٹس کے خلاف میچ کے دوران سن رائزرس حیدرآباد کی مایوسی مزید بڑھ گئی۔ جب دوگیندوں پرایک رن کی ضرورت تھی، تب کپتان رشبھ پنت نے بائیں ہاتھ کے تیزگیند بازجے دیوانادکٹ کی گیند پرچوکا لگا کرلکھنوسپرجائنٹس کواس سیزن کی پہلی جیت دلا دی۔
حیدرآباد کی ٹیم کرے گی شکایت
حالانکہ اس کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا، جب ڈگ آوٹ کے پاس کھڑے تیزگیند بازاویش خان نے گیند کے باونڈری پارکرنے سے پہلے ہی اسے اپنے بلے سے مارکرواپس میدان میں بھیج دیا۔ اس حادثہ کے بعد یہ سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا اس طرح کے برتاوکے لئے لکھنوسپرجائنٹس پرکوئی جرمانہ لگایا جانا چاہئے تھا۔ رپورٹس کے مطابق، سن رائزرس حیدرآباد اب بی سی سی آئی کوخط لکھ کردونوں متنازعہ آوٹ اورباونڈری والی حادثہ پررسمی طورپراپنی تشویش ظاہرکرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
آئی پی ایل 2026 میں اب تک سن رائزرس حیدرآباد
سن رائزرس حیددرآباد اپنے سیزن کا پہلا میچ رائل چیلنجرس بنگلورو سے 6 وکٹ سے ہارگئی تھی، لیکن اس کے بعد اس نے شاندارواپسی کرتے ہوئے ایڈن گارڈنس میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس 65 رنوں سے ہرا دیا۔ تین میچوں میں دوپوائنٹ کے ساتھ 2016 کی چمپئنزٹیم فی الحال پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبرپرہے اوراب ہفتہ کوملّاں پورمیں اس کا اگلا مقابلہ پنجاب کنگس سے ہوگا۔ (بھارت ایکسپریس اردو)










