مالی برس 2025-26 کیلئے جنوبی کشمیر کے حلقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے کاموں کیلئے 109.22 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ

مالی برس 2025-26 کیلئے جنوبی کشمیر کے حلقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے کاموں کیلئے 109.22 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ

گزشتہ برس جنوبی کشمیر میں 268.67 کلو میٹر سڑکوں کی میکڈیمائزیشن کی گئی

جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے کہا کہ مالی سال 2025-26 کیلئے جنوبی کشمیر کے مختلف حلقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے کاموں کیلئے 109.22 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال جنوبی کشمیر میں 268.67 کلو میٹر سڑک کی لمبائی کو میکڈمائیز کیا گیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ یہ بات قانون ساز اسمبلی میں ایم ایل اے غلام محی الدین میر کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کے جواب میں بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام شہروں اور قصبوں ، پوٹھولز ، یو ٹی روڈ سیکٹر ، نابارڈ ، سی آر آئی ایف اور ڈسٹرکٹ کیپیکس جیسے سیکٹرز کے تحت کیا گیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایم ایل اے راج پورہ کی سفارش پر لاسی پورہ ۔ لتر ۔ سنگم روڈ کی توسیع /اپ گریڈیشن کا پروجیکٹ تجویز کیا گیا ہے جس کی لمبائی 14 کلو میٹر ہے اور اس کی تخمینہ لاگت 98.71 کروڑ روپے ہے ۔ یہ پروجیکٹ فی الحال محکمہ کے پاس زیر غور ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کنڈی پتھری ۔ شیدک شرائین روڈ پروجیکٹ ( لمبائی 15 کلو میٹر ) کی تعمیر کیلئے ڈی پی آر تیار کر لئے گئے ہیں جس کی تخمینہ لاگت 48.26 کروڑ روپے ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ تجویز کردہ الائنمنٹ کا بڑا حصہ جنگلات کے علاقے میں آتا ہے اس لئے اس کی تعمیل سے پہلے لازمی جنگلات کی کلیرنس درکار ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاسی پورہ ۔ لتر ۔ سنگم روڈ کی توسیع /اپ گریڈیشن کیلئے ڈی پی آر تیار کر لئے گئے ہیں جس کی تخمینہ لاگت 98.71 کروڑ روپے ہے جو سی آر آئی ایف کے تحت ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ موجودہ کیریج وے کی چوڑائی تقریباً 5.5 میٹر ہے جو بھاری ٹریفک کے پیش نظر خاص طور پر انڈسٹریل گروتھ سینٹر ( آئی جی سی ) لاسی پورہ کی وجہ سے ناکافی ہے ۔ اِس کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ تجاویز محکمہ میں زیر غور ہیں اور محکمہ وسائل کی دستیابی اور امکان کی جانچ پڑتال کر رہا ہے ۔