جموںوکشمیر میں ایل پی جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی وافر سپلائی دستیاب ہے۔ ستیش شرما

بلاور حلقہ میں گزشتہ 3 برسوں کے دوران سپورٹس اِنفراسٹرکچر کی ترقی و اَپ گریڈیشن کیلئے 136.67 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ۔ ستیش شرما

جموں//بلاور حلقہ میں گزشہ تین برسوں میںکھیلوں کی ترقی اور انفراسٹرکچر کی اَپ گریڈیشن پر 136.67 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔ وزیر برائے امور نوجوان اور کھیل کود ستیش شرما نے یہ معلومات آج ایوان میں ممبر اسمبلی ستیش کمار شرما کی طرف سے اُٹھائے گئے سوال کے جواب میں دیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ نے اس حلقہ میں مختلف سکولوں اور کلبوں کو 149 کھیلوں کے کٹس تقسیم کئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ سکول اور زون سطح پر باقاعدگی سے ٹرائل /سلیکشن کیمپ اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی منعقد کرتا ہے ۔ وزیر نے کہا، ’’ موجودہ مالی سال 2025-26 کے دوران اس حلقے میں 5.48 لاکھ روپے کی لاگت سے ایچ ایس لوہائی اور 8.81 لاکھ روپے کی لاگت سے پلے گراؤنڈ کی تعمیر اوراپ گریڈیشن کے ساتھ کھیل کے میدان تیار کئے گئے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ کئی کام زیر عمل ہیں جیسے بلور کے کھیل کے میدان پر پریکٹس پچ ، مقابلاتی پچ اور والی بال کورٹ اور متعلقہ کاموں کی تعمیر جو 35.00 لاکھ روپے کی لاگت سے کیپکس کے تحت منظور شدہ ہیں اور بلور ضلع کی پنچایت ملتی بلاک کی وارڈ نمبر 7 ریڑی میں کھیل کے میدان کی تعمیر جو کیپیکس کے تحت 20,00 لاکھ روپے منظور شدہ ہیں ۔ وزیر نے مزید کہا کہ پچھلے تین برسوں میں اس حلقے میں 53 بیداری پروگرام ، کھیل کی سرگرمیاں اور دیگر مقابلے منعقد کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی اور سرحدی علاقوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا ۔