سکینہ اِیتو نے جموں و کشمیراسمبلی میں’ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے قیام کا بِل‘ پیش کیا

جموں وکشمیر کینسر اِنسٹی چیوٹ ،آنکولوجی شعبے ٹی ایم سی کی ہدایات کے مطابق سختی سے کام کر رہے ہیں۔ وزیر صحت سکینہ اِیتو

جموں//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کینسر اِنسٹی چیوٹ ،آنکولوجی شعبے ڈے کیئر سینٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں جہاں صرف سالڈ ٹیومرز کے لئے کیموتھراپی دی جاتی ہے اور یہ خدمات ٹاٹا میموریل سینٹر (ٹی ایم سی)کے جاری کردہ لازمی رہنما خطوط کے مطابق سختی سے فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیر موصوفہ نے یہ بات آج ایوان میں ممبر اسمبلی آر ایس پٹھانیہ کی طرف سے کینسر علاج کے اِداروں سے متعلق اُٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتائی۔اُنہوں نے بتایا کہ کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے تمام معیاری علاج کے پروٹوکولز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اورٹاٹا میمورل سینٹر( ٹی ایم سی) کی کسی بھی لازمی ہدایت کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کیموتھراپی خدمات اے بی۔پی ایم جے اے وائی سکیم کے منظور شدہ اصولوں کے تحت فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیر صحت نے یہ بھی بتایا کہ آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی، صحت سکیم کے ہیلتھ بینیفٹ پیکیج میں شامل کینسر کی اَدویات جے کے ایم ایس سی ایل کے ذریعے حاصل کی جاتی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کیموتھراپی اور معاون اَدویات کی تمام خریداری مقررہ مالیاتی قوانین، خریداری کے رہنما اصولوں اور طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق جے کے ایم ایس سی ایل کے ذریعے انجام دی جاتی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر اَدویات دستیاب نہ ہوں تو مریضوں کی فوری طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مقامی خریداری کی جاتی ہے اور ایسی خریداری مقررہ اصولوں کے مطابق تکنیکی جواز اور منظوری کے ساتھ کی جاتی ہے۔وزیر موصوفہ نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران جہاں کہیں بھی معیاری علاج کے رہنما اصولوں (ایس ٹی جیز) میں نرمی یا ترمیم کی درخواستیں موصول ہوئیںہیں، میرٹ پر جانچ کی گئی ہیں اور مقررہ طریقۂ کار کے مطابق اور مجاز تکنیکی حکام کی مشاورت سے سختی سے کارروائی کی گئی ہے۔اِس موقعہ پر وزیر نے اراکین اسمبلی کے ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت میں تمام خریداری معیاری پروٹوکولز اور قواعد کے مطابق کی جا رہی ہے۔