لیفٹیننٹ گورنر نے مہاویر جینتی کے موقعہ پر جموں میں ’ مہاویر جنم کلیانک ‘ تقریب میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے مہاویر جینتی کے موقعہ پر جموں میں ’ مہاویر جنم کلیانک ‘ تقریب میں شرکت کی

لیفٹیننٹ گورنر نیبھگوان مہاویر کی اہنسا اور انیکا نت واد کی تعلیمات پر بات کی اور آج کی دنیا کو ہمدردی، امن اور بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے۔ اس لئے صحیح عقیدہ، علم اور عمل کو اَپنانا ضروری ہے

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے منگل کے روز جموں میں ایس ایس جین سبھا کی جانب سے مہاویر جینتی کے موقعہ پر منعقدہ خصوصی تقریب ’’مہاویر جنم کلیانک‘‘ میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقعہ پر سب کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں بھگوان مہاویر کی اہنسا اور انیکا نت واد کی تعلیمات پر بات کی اوراُنہوں نے کہا کہ کی دنیا کو ہمدردی، امن اور بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے۔ اِس لئے صحیح عقیدہ، علم اور عمل کو اپنانا ضروری ہے۔اُنہوں نے نے کہا،‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں آج ہندوستان مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے ایک طاقتور قوم کی بنیاد رکھی ہے جو دنیا کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ حقیقی امن کمزوری نہیں بلکہ ثابت قدمی اور حوصلے کا نام ہے اور یہ وقت پُل بنانے کا ہے، میدان جنگوں کا نہیںہے۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ عالمی تنازعات اور کشیدگی کے ماحول میں انسانیت کو بھگوان مہاویر کی تعلیمات سے سبق حاصل کرنا چاہیے جو دیرپا اَمن اور مضبوط بھائی چارے کو فروغ دیتی ہیں۔اُنہوں نے کہا،’’ حقیقی ترقی ذمہ داری اور کسی کے اعمال کی جوابدہی سے ہوتی ہے ۔ بہتر مستقبل کے لئے ہمیں لوگوں کے درمیان فاصلے کم کرنے اور مختلف ثقافتوں، نظریات اور تجربات کو سمجھ کر اعتماد کو فروغ دینا ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بھگوان مہاویر نے خود شناسی اور اِنفرادی تبدیلی پر توجہ مرکوز کی اور نظم و ضبط، ایمان اور بیداری سے متعلق اُن کی تعلیمات معاشرے کو بلند کر سکتی ہیں۔اُنہوں نے کہا،’’اہنسا، ضبط نفس،کفایت شعاری، انیکانت واد، عدمِ ملکیت اور سچائی کو اَپنانے سے ہم قوم کی تعمیر میں بامعنی کردار اَدا کر سکتے ہیں۔ ہمارا اثر ہمارے کردار پر منحصر ہوتا ہے جو ہم پروان چڑھاتے ہیں۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوںپر زور دیاکہ وہ عدم تشدد کو اپنی ذہنیت میں ڈالیں اور فطرت کے تئیں اِصلاحی رویوں کو اَپنائیںجس کا طویل عرصے تک صرف مفاد کے لئے استحصال کیا گیا۔ اُنہوں نے کہا،’’حقیقی اہنسا اخلاقیات سے آگے بڑھ کر ماحولیات کے تحفظ کی بہترین حکمت عملی بن جاتی ہے۔‘‘اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ بھگوان مہاویر کی وراثت پیچیدہ حالات میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’بھگوان مہاویر نے اہنسا، ضبط نفس اور کفایت شعاری کو اعلیٰ ترین نیکی قرار دیا۔ جس کا ذہن ان اصولوں میں رچا بسا ہو وہ حتیٰ کہ خدائی سلام کا مستحق بن جاتا ہے۔یہ ہر نسل کے لئے اس کی وصیت اور میراث ہے۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا کہ بھگوان مہاویر نے انیکانت واد کے ذریعے عاجزی کی تعلیم دِی اور بتایا کہ سچائی کے کئی پہلو ہوتے ہیں، کوئی ایک نقط نظر اسے مکمل طور پر بیان نہیں کر سکتا۔ آج کے دور میں لوگ اپنی رائے کو قطعی سچ سمجھ لیتے ہیں جس سے توازن متاثر ہوتا ہے۔ مہاویر جینتی کے موقعہ پر فکری عاجزی کو اَپنائیں اور اَپنی رائے پر سوال اُٹھانا اعلیٰ دانائی کی علامت ہے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو بھی اعزازات سے نوازا۔تقریب میں صدر ایس ایس جین سبھا سنیل جین، نائب صدردیوکی نندن جین، جنرل سیکرٹری پاویندر وجے جین اور دیگر اراکین، جموں کے ممتازشہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زِندگی سے تعلق رکھنے والے اِفراد نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر جسٹس راجنیش اوسوال، ممبران قانون ساز اسمبلی یودھویر سیٹھی اور اروند گپتا، اے ڈِی جی پی آرمڈ آنند جین، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، آئی جی پی جموں بھیم سین توتی اور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔