وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رام نومی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد دِی

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رام نومی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مُبارک باد دِی

سری نگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو رام نومی کے موقعہ پر دلی مُبارک بادپیش کی ہے۔اُنہوں نے اَپنے مُبارک بادی کے پیغام میں شری رام کو راستبازی،نیکی اور مثالی کردار کا پیکر قرار دیا۔وزیر اعلیٰ نے شری رام کی زِندگی اور تعلیمات کی ہمہ وقتی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نظریات رہنمائی کا ایک روشن چراغ ہیںجو لوگوں کو راستبازی اور بے لوث خدمت کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ رام نومی صرف ایک مذہبی تہوار ہی نہیں بلکہ یہ اِنسانیت کی خدمت کے لئے خلوص اور لگن کے ساتھ ہمارے مشترکہ عزم کی تجدید کا بھی ایک موقع ہے۔وزیراعلیٰ نے جموں و کشمیر کے تمام لوگوں کے لئے اَمن، خوشحالی اور فلاح و بہبودکے لئے دُعا کی اور تہوار منانے والوں کے لئے اَپنی نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔