جموں// وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم محکمہ جات سکینہ اِیتو نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو رام نومی کے موقعہ پر مُبارک باد پیش کی ۔اُنہوں نے اَپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ رام نومی راستبازی، ہمدردی، سچائی اور عقیدت کے اصولوں کی علامت ہے جو نسل در نسل لوگوں کو متاثر کرتے رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسے مواقع ہم آہنگی، باہمی احترام اور ثقافتی یکجہتی کے جذبے کو مزید مضبوط کرتے ہیںجو طویل عرصے سے جموں و کشمیر کے سماجی تانے بانے کی پہچان رہے ہیں۔وزیر موصوفہ نے پورے جموںوکشمیر کے اَمن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دُعا کی۔










