یشا مدگل نے جموں سینٹرل کوآپریٹیو بینک لمٹیڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا

جموں//کمشنرسیکرٹری کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ یشا مدگل نے جموں سینٹرل کوآپریٹیوبینک لمٹیڈ ( جے سی سی بی ) کے سینئر افسران کے ساتھ ایک جامع جائزہ میٹنگ کی صدارت کی تا کہ بینک کے مجموعی کام کاج کا جائزہ لیا جائے جس میں بالخصوص اس کی آپریشنل کارکردگی اور کلیدی کارکردگی پر توجہ دی گئی ۔ میٹنگ میں رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز جموں و کشمیر ، منیجنگ ڈائریکٹر /سی ای او ، جے سی سی بی ، ایگزیکٹیو منیجر جے سی سی بی ، جنرل منیجر نبارڈ ، جے سی سی بی کے برانچ ہیڈز اور دیگر متعلقہ افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی ۔ دورانِ میٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر /سی ای او جے سی سی بی نے بینک کی موجودہ آپریشنل صورتحال ، کلیدی مالی پیرا میٹروں ، جاری چیلنجوں اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سٹریٹجک روڈ میپ کی تفصیلی پیش کش کی ۔ میٹنگ میں بینک کی مالی کارکردگی پر نمایاں توجہ دی گئی جس میں ایڈوانس پورٹ فولیو ، پرائیوٹی سیکٹر لینڈنگ ، نان پرفارمنگ ایسٹس ( این پی ایز ) ، ریکوری کارکردگی اوربالخصوص کرنٹ اینڈ سیونگس اکاؤنٹ ڈیپازٹس جمع کرنے پر زور دیا گیا تا کہ مالی بنیاد کو مضبوط بنایا جا سکے ۔ کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے مالی نظم و ضبط کو مضبوط کرنے اور کوور بینکنگ پیرا میٹروںکو بہتر بنانے کی اہم ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے پیداواری شعبوں میں کریڈٹ پورٹ فولیو کو وسعت دینے کی تاکید کی ۔ اُنہوں نے بینک حکام کو ہدایت دی کہ وہ این پی ایز کو کم کرنے کیلئے بحالی کے ہدف سے زیادہ بحالی کے ذریعے مسلسل فالو اپ ، قرضہ لینے والوں سے رابطہ اور قرضہ لینے والوں اور کوآپریٹیو ممبران میں بروقت ادائیگی کی ثقافت کو فروغ دے کر کوششیں تیز کریں ۔ کمشنر سیکرٹری نے مزید ہدایت دی کہ آئندہ مالی سال کیلئے ایک واضح ایکشن پلان پہلے سے تیار کیا جائے تا کہ قرضہ کی تقسیم اور این پی اے کی بحالی میں بڑھے ہوئے ہدف حاصل کئے جا سکیں ۔ کمشنر سیکرٹری نے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل بینکنگ اَپنانے کی وکالت کی تا کہ آپریشنل کارکردگی ، شفافیت اور سروس کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے ۔ اُنہوں نے این پی ایز کو کم کرنے اور بینک کی مجموعی مالی استحکام کو مضبوط کرنے کیلئے مضبوط ریکوری مہموں کی اہمیت پر دوبارہ زور دیا ۔