power outage

28 فروری کو سرینگر میں 90 منٹ بجلی بند رہے گی

محکمہ بجلی کا شیڈول شٹ ڈاؤن، اہم ترسیلی لائنیں متاثر

سرینگر//یو این ایس// محکمہ بجلی نے اعلان کیا ہے کہ 28 فروری کو سرینگر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی 90 منٹ کیلئے معطل رہے گی۔ یہ بندش اہم ٹرانسمیشن لائنوں کی طے شدہ شٹ ڈاؤن کے باعث کی جا رہی ہے۔یو این ایس کے مطابق چیف انجینئر، ڈسٹری بیوشن کے مطابق 33 کے وی بادامی باغ اور پانپور بی کے پورہ لائنوں پر کام کے سلسلے میں دوپہر 12:30بجے سے 2:00بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔اس دوران لسجن، سونہ وار، بی کے پورہ، کھنموہ،سمر بگ ، ریلوے، ٹی آر سی، سلور اسٹار، اجالا ہسپتال، پی ایچ ای اور پانتھ چوک کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔کے پی ڈی سی ایل نے متاثرہ علاقوں کے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بجلی بندش کے دوران پیش آنے والی مشکلات سے بچنے کیلئے پیشگی انتظامات کر لیں۔