Nayeem Ul Haq

8مئی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

سری نگر//جموںو کشمیر میں پیر اور منگل کی درمیانی رات شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ منگل کے شام تک شدت کے ساتھ جاری رہا ہے جس کے نتیجے میںندی نالوں میںتغیانی آئے جبکہ بیشتر رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے 8مئی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں منگل کی صبح سے ہی رک رک کر بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 3مئی کو شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے مختصر مرحلے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 4 سے6 مئی تک موسم جزوی طور پرابر آلود رہ سکتا ہے جس دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بعد از دوپہر بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں اس کے بعد 7 اور8مئی کو کئی مقامات پر بارشوں کی توقع ہے۔دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت کہیں معمول سے کم تو کہیں معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔لگاتار موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں رنگہپت قاضی آباد صفلپورہ میں پینے کے صاف پانی سے لوگ کافی پریشان ہے مقامی سرپنچ سلام دین سیر نے نمائندے کو بتایا کہ گجرنار رینگپت رین صفلپورہ بدورہ وغیرہ گاؤں کے لوگ پینے کے صاف پانی کی شدید قلت سے مقامی آبادی سخت مشکلات کا سامنا کررہی ہے۔انہوں نے محکمہ کو کئی بار آگاہ کیا لیکن انہوں نے اس مذکورہ علاقے کی طرف دھیان نہیں دیا انہوں نے محکمہ جل شکتی کے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں پینے کے پانی کیلئے واٹر ٹینکر فراہم کرنے کے اقدام اٹھائے۔دریں اثناء سرپنچ نے بتایا کہ مسلسل موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں یہاں سرکاری اسکول کی زمین دھسنے لگی جسے اسکول عمارت کو خطرہ لاحق ہے انہوں نے کہا سرکاری اسکول پر کچھ ماہ قبل سمٹ کی دیوار دی گئی اب لگاتار بارشوں کے نتیجے میں مذکورہ دیوار میں داریاں آگئی ہے اور زمین کا کافی حصہ کھسک جانے اسکول عمارت کے ساتھ بچوں کو بھی خطرہ لاحق ہے ۔ادھرچیف ہاٹی کلچر آفیسر کپوارہ نے منگل کو کہا کہ اضلاع میں مسلسل بارش سے میوہ باغات کو ابھی تک کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ یہاں کے لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے دریں اثنا کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار وں نے اطلاع دی ہے کہ وادی کشمیر کے شمالی و جنوبی میں بھی شدید بارشوں کے بعد ندی نالوں میں تغیانی آئی ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برف بھی نظر آئی۔انہوں نے بتایا لوگوں نے بتایا تازہ بارشوں کے بعد سردی میں اضافہ وہوا ہے ۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.06ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.9ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.6ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔