پلوامہ اور سوپور میں جیش اور لشکر کے 4ملی ٹینٹ جاں بحق

7دنوںمیں 6 انکائونٹر: جیش ،لشکر اورحزب سے وابستہ16مقامی اورغیرملکی ملی ٹنٹ ازجان

راج پورہ پلوامہ میں آپریشن مکمل ،2مقامی ملی ٹنٹ ہلاک

شاہد راتھر اورعمریوسف ایک خاتون اورایک ملازم کی ہلاکت میں ملوث تھے:آئی جی پی کشمیر

سری نگر//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے راجپورہ علاقہ میں منگل کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں2 مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے۔اس طرح سے گزشتہ 7دنوںمیں ہوئے 6الگ الگ انکائونٹروں کے دوران جیش محمد ،لشکر طیبہ اورحزب المجاہدین سے وابستہ16مقامی اورغیرملکی ملی ٹنٹ ازجان ہوئے ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ کچھ ملی ٹنٹوںکے موجودہونے کی مصدقہ اطلاع ملتے ہی پولیس ،ایس ائوجی ،فورسزاورفوج کے اہلکاروںنے پیر کی شام راجپورہ اونتی پورہ پلوامہ کامحاصرہ کرکے یہاں جنگجومخالف آپریشن شروع کیا۔کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایاکہ یہ انکاؤنٹر پیر کی رات دیر گئے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں راج پورہ کے مقام پر شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔پولیس نے کہاکہ پوری رات اس علاقے کوسخت محاصرے میں رکھاگیا تاکہ یہاں پھنسے ہوئے جنگجوئوںکوفرار ہونے کاکوئی موقعہ یاراستہ نہ مل سکے ۔کشمیر زون پولیس کے مطابق منگل کی صبح دوبار ہ ملی ٹنٹ مخالف آپریشن شروع کیاگیا،جس دوران سیکورٹی فورسزکے اہلکاروں اورملی ٹنٹوںکے درمیان گولیوںکاتبادلہ ہوا ،جو وقفے وقفے سے کچھ وقت تک جاری رہا۔پولیس نے مزید بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر کے مقام سے2 اے کے رائفلیں اور مجرمانہ مواد ضبط کیا گیا ۔کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے کہا کہ مارے گئے مقامی ملی ٹنٹ یک سرکاری ملازم سمیت عام شہریوں کو قتل کرنے میں ملوث تھے۔آئی جی پی کشمیر نے ٹویٹ کیاکہ راجپورہ پلوامہ میں مارے گئے ملی ٹنٹوںمیں شاہد راتھر ساکنہ ترال اورعمریوسف ساکنہ شوپیان شامل ہے ۔آئی جی پی کشمیر وجئے کمار نے مزید بتایاکہ شاہد راتھر آری پل کی خاتون شکیلہ اورلورگام ترال کے سرکاری ملازم ،چپراسی جاوید احمد کے قتل میں ملوث تھا۔انہوںنے کہاکہ مارے گئے دونوںمقامی ملی ٹنٹ دہشت گردی کے کئی دیگرجرائم میں بھی شامل اورملوث تھے ۔خیال رہے وادی کشمیر میں اسے پہلے پچھلے5 روز کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں میں 14ملی ٹنٹ از جان ہوئے۔ گزشتہ بدھ کوکریری بارہمولہ میں ایک مختصرجھڑپ کے دوران جیش محمد سے وابستہ تین ملی ٹنٹ مارے گئے ۔اگلے روز یعنی جمعرات کوجمہ گنڈ کپوارہ کے سرحدی علاقہ میں لشکر سے وابستہ تین ملی ٹنٹ مارے گئے اوریہاں زخمی ہونے والاایک پورٹر بھی ازجان ہوگیا ۔اسکے بعدجمعہ کواونتی پورہ اورصورہ سری نگرمیں ہوئی دوالگ الگ جھڑپوں کے دوران لشکر طیبہ اورجیش محمد سے وابستہ4ملی ٹنٹ ازجان ہوئے جبکہ سنیچرکی شام شیٹی پورہ بجبہاڑہ اننت ناگ میں ایک جھڑپ کے دوران 2 مقامی ملی ٹنٹ ازجان ہوئے ۔پیر کے روز جنوبی ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ (پنگلنہ) گاؤں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین دوران شب چھڑنے والے تصادم میں جیش محمد سے وابستہ2 مارے گئے۔