بچوں اور اسکول سٹاف کیلئے خطرے کی گھنٹی،عمارت کو منہدم کرنے کا کیا مطالبہ
ہندوارہ //چھ سال قبل گورنمنٹ ہائی اسکول نوگام کی ایک عمارت پر بھاری برفباری کے نتیجے میں ایک دیودار گرآنے کے نتیجے میں اسکول عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چھ سال گزر گئے، ابھی تک اسکول بلڈنگ کو نا ہی منہدم کیا گیا نہ ہی نئے سے تعمیر کی گئی نا اس پر مرمت کی گئی۔ انہوںنے بتایا کہ پرانی عمارت خستہ ہونے کے نتیجے میں اسکول میں زیر تعلیم طلبا وطالبات کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سال 2016میں بھاری برفباری کے نتیجے میں ایک دیوار پر پیڑ گرآنے کے نتیجے میں اسکول عمارت کو نقصان پہنچا ہے تب سے آج تک نہ ہی اس عمارت کی مرمت کی گئی ہے اور نا ہی اس کو ڈسمنٹل کیا گیا ہے۔جس وجہ سے یہاں موجودہ بچوں کو اس طرف جانے میں خطرہ لاحق رہتا ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ اس عمارت کے دیوار بوسیدہ ہوگئے ہیں اور چھت بھی کافی خراب ہوئی ہے اور خدا نا خواستہ کوئی بڑا حادثہ پیش آنے کا ڈر رہتا ہے۔ادھر اسکول کے طلبا نے کہا کہ برسوں پہلے اس عمارت کو برف بھاری کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے اور تاحال محکمہ نے اس کی مرمت اور اسکو ڈسمنٹل نہیں کیا گیا ہے اور یہ خستہ حال عمارت بچوں کے لئے ایک خطرہ بن کر کھڑی ہے۔ انہوں نے زونل ایجوکیشن افیسر ماور سے مطالبہ کیاکہ اس عمارت کو یا تو فوری طور منہدم کیا جائے یا اس پر مرمت کا کام شروع کیا جائے تاکہ اسکول انتظامیہ کو بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسکول کے ہیڈماسٹر نے بتایا کہ ہم نے اس عمارت کے بارے میں زوبل ایجوکیشن افیسر کے نوٹس میں لایا تاحال اس پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔










