amarnat yatra

6دنوںمیں زائداز 84000یاتریوںنے کیا درشن

6800 سے زیادہ یاتریوںکی جموں سے آمد، گھپا کے قریب نصب خمیوںمیں ہزاروں یاتری موجود :حکام

سری نگر//دوران شب بارشوں کی وجہ سے بال تل اورنون ون بیس کیمپوں سے یاترا میں پیداہوئی عارضی خلل کے بیچ حکام نے بتایاکہ جمعرات کی شام تک 84ہزار سے زیادہ یاتریوںنے امرناتھ گھپامیں حاضری دیکر شیولنگم کے درشن کئے ۔انہوںنے بتایاکہ اگر جمعہ کو یاترابحال ہوئے تو درشن کرنے والوںکی تعداد ایک لاکھ پہنچ سکتی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق یکم جولائی 2023کو شروع ہونے والی62روزہ امرناتھ یاترا کے پہلے 6دنوںکے دوران امرناتھ گھپا میں خاصارش رہا ،اورحکام کے مطابق جمعہ کی شام تک یہاں درشن کرنے والے یاتریوںکی تعداد 84ہزار سے تجاوز کرگئی ۔انہوںنے کہاکہ گھپا کے قریب نصب خمیوںمیں ہزاروں یاتری موجود ہیں ،اور اگر جمعہ کے روز یاترابحال ہوئی ،اور موسم رکائوٹ نہیں بنا تو یاترا کے7ویں روز درشن کرنے والے یاتریوںکی تعدادایک لاکھ پہنچ سکتی ہے۔حکام کے مطابق جمعرات6 جولائی کو، 17ہزار202 یاتریوں نے مقدس غار میں سجدہ کیا، جس کے نتیجے میں شیولنگم کادرشن کرنے والے عقیدت مندوں کی مجموعی تعداد 84ہزار768 ہوگئی ہے۔اس دوران حکام نے بتایا کہ6800 سے زیادہ یاتریوں کی ایک تازہ کھیپ جمعہ کو صبح سویرے بھگوتی نگرجموں کے بیس کیمپ سے کشمیر کے لیے روانہ ہوئی۔انہوںنے کہاکہ یاتری247اڑیوں کے قافلے میں سخت سیکورٹی کے درمیان وادی کے لیے روانہ ہوئے۔حکام نے بتایا کہ 153 گاڑیوں کے قافلے میں 4600 زائرین پہلگام کے لیے روانہ ہوئے، جبکہ94 گاڑیوں کا ایک اور قافلہ 2410 یاتری اسے پہلے صبح بالتل بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوئے۔انہوں نے بتایاکہ اس کے ساتھ، 30 جون،کو پہلے قافلے کی روانگی کے بعدسے ابتک کل 43833 یاتری جموں کے بیس کیمپ سے وادی کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔