ٹورسٹ ٹرائبل وِلیج پروگرام دیہی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا

51,000 کروڑ روپے کی مالیت سے سرمایہ کاری موافق دوستانہ ماحول کی عکاسی ہوتی ہے

سری نگر//جموں وکشمیر حکومت کو سرمایہ کاری کے لئے زائد اَز51,000 کروڑ روپے کی تجاویز موصول ہونایہاں صنعتی ترقی کے لئے مرکزی سیکٹر کی نئی سکیم کے آغاز کے بعد جموںوکشمیر یوٹی میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول کی ایک واضح عکاسی ہوتی ہے۔جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے گذشتہ برس جنوری میں نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ اَفزائی اور صنعتی ترقی کو بلاک سطح تک لے جانے کے لئے 28,400 کروڑ روپے کے اَخراجات سے ایک نئی صنعتی ترقیاتی سکیم کا اعلان کیا۔نئی پالیسی جو 2037ء تک لاگو ہوگی ، نے بڑے سرمایہ کاروں کے لئے جموںوکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی راہ بھی ہموار کی۔ایک آفیسر نے کہا کہ اِن ممکنہ تجاویز سے 2.37 لاکھ روز گار پیدا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ان تجاویز منظوری کے عمل کو پہلے ہی تیزی سے ٹریک کیا گیا ہے۔نئی مرکزی سیکٹر سکیم چار قسم کے مراعات فراہم کرتی ہے جس میں کیپٹل انوسٹمنٹ انسینٹیو ، کیپٹل اِنٹرسٹ سبونشن ، گڈ س اینڈ سروسز ٹیکس سے منسلک مراعات اور ورکنگ کیپٹل اِنٹرسٹ سبونشن شامل ہیں۔مزید برآں ، جموںوکشمیر حکومت نے جموںوکشمیر یوٹی میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے جے اینڈ کے صنعتی پالیسی ، جے اینڈ کے پرائیویٹ اِنڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پالیسی اور جے اینڈ کے صنعتی زمین الاٹمنٹ پالیسی کو بھی مطلع کیا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا ،’’ جموںوکشمیر ملک کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا خطہ بننے کے مشن پر ہے ۔حکومت کا بنیادی مقصد کاروباری گروپ کے ساتھ اعتماد کو بڑھانا اور شہریوں کو فائدہ پہنچانے والی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے موجودہ ریگولیٹری پالیسیوں کو مضبوط کرنا ہے ۔دریں اثنا ، جموں وکشمیر نے چھ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جو کہ یونین ٹیریٹری کے رائیل اسٹیٹ ، بنیادی ڈھانچہ ، سیاحت ، صحت دیکھ ریکھ اور اَفرادی قوت کے روزگار کے شعبوںمیں دبئی ایکسپو 2020 میں سرمایہ کاری کریں گے ۔متحدہ عرب امارات( یو اے اِی) میں مقیم متعدد کاروباری اِداروں نے جموںوکشمیر کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کئے ہیں ۔ جس میں المایا گروپ ، ایم اے ٹی یو انو سٹمنٹ ایل ایل سی ، جی ایل ایمپلائمنٹ برو کریج ایل ایل سی ، سنچری فائنانشل اور نون اِی ۔ کامرس شامل تھے۔ میگنا ویوز پرائیویٹ لمٹیڈ ، امار گروپ اور لولو اِنٹرنیشنل کے ساتھ ایک لیٹر آف انٹینٹ ( ایل او ایل ) پر دستخط کئے گئے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے 6 ؍جنوری کو دبئی میں سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ایک غیر فعال تجارتی مقام سے مواقع اور سرمایہ کاری کے خطے میں تبدیل ہو گیا ہے۔ 2021 ء میںیونین ٹیریٹری کو 2.5ڈالر بلین ( تقریباً 18,568کروڑ روپے ) کی سرمایہ کاری ملی جو خطے کے وسیع مواقع اور کاروباری صلاحیت کو ظاہرکرتی ہے۔جموںوکشمیر کو معاشی طور پر بااِختیار بنانے کے لئے متحدہ عرب امارات کے ایک 36 رُکنی تجارتی وفد نے کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لئے وادی ٔ کشمیر کا دورہ کیا۔ایک آفیسر نے بتایا کہ تقریباً 70 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری غیر ملکی سرمایہ کاروں سے آنے کی اُمید ہے۔جموںوکشمیر کی تاجر برادری نے اِس قدم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ جموںوکشمیر کی اِقتصادی ترقی کے ایک نئے دُور کا آغاز ہوگا۔مرکزی وزیر صنعت و حرفت پیوش گوئیل نے حال ہی میں جموںوکشمیر یوٹی کے اَپنے دورے کے دوران کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر اِنڈیا اور بین الاقوامی سطح پر ’’ سرمایہ کاروں کے لئے کشش‘‘ بن گیا ہے ۔مرکزی وزیر موصوف نے کہا ،’’ اگست 2019ء میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جس طرح سے کشمیر اِنڈیا اور بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے لئے ایک کشش بن گیا ہے ۔ اِس کا اَندازہ اُس وقت ہوا جب متحدہ عرب امارات( یو اے اِی ) کا ایک اعلیٰ سطحی وفد سرمایہ کاری کے لئے جموںوکشمیر آیا۔‘‘مرکزی وزیر نے کہا ،’’ درحقیقت ، ایک مفاہمت نامے پر میرے پہلے دورے کے دوران بھی دستخط کئے گئے تھے جب میں وہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے ساتھ کشمیر میں موجود تھا۔ایسا لگتا ہے کہ سرمایہ کاروں کے ایک پورے ہوسٹ کو جموں وکشمیریوٹی کا دورہ کر کے اِس کی خوبصورتی اور پیش کشوں کا تجربہ کرنے کا فائدہ ہوا ۔‘‘اُنہوں نے زور دے کر کہا کہ جموںوکشمیر میں آنے والے برسوں میں ’’ تیز اور زبردست ‘‘ پیش رفت ہوگی جس کی وجہ سے مرکزی حکومت کی طرف سے جموںوکشمیر یوٹی میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے۔یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ اِنڈیا کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے ٹائیٹانز بشمول ریذیڈنشل ، رِی ٹیل اور تجارتی جگہ ، تفریحی صنعت ، سیاحت اور مہمان نوازی ، لاجسٹکس اور گودام اورمالیاتی اِداروں کے فروغ دینے والے پہلی بار ’’ رئیل اسٹیٹ سمٹ 2021‘‘ میں جموںوکشمیر کی ترقی کے لئے اِکٹھے ہوئے۔مرکزی وزیر مکانات و شہری اَمور ہردیپ سنگھ پوری ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کی موجودگی میں جموںوکشمیر میں ترقی اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے 18,300 کروڑ روپے کے 39مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ۔ اِس میں ریذیڈنشل ، تجارتی ، بنیادی ڈھانچہ او رفلم شعبوں میں سرمایہ کاری شامل تھی۔