40 member Sikh delegation calls on Lt Governor

40 رُکنی سکھ وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

جموں// سکھوں کے 40رُکنی وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔چیئرمین آل جے اینڈ کے سکھ کوآرڈی نیشن کمیٹی ایس اجیت سنگھ کی قیادت میں وفد کے اَرکان نے کمیونٹی کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان کو ان کی جانب سے پیش کردہ مطالبات اور مسائل کے مناسب اَزالے کا یقین دِلایا۔