سری نگر://کولگام کا 19نوجوان3روزتک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاء رہنے کے بعدجمعہ کو صدراسپتال سری نگر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایک 19 سالہ نوجوان جو بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے اپنے آبائی گاؤں فریسال علاقے میں سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا، جمعہ کوزندگی کی جنگ ہارگیا۔ حکام نے بتایا کہ19سالہ داؤد احمد زرگر ولد نذیر احمد زرگر ساکن فریسال کولگام ، ان2افراد میں شامل تھا جو بدھ کے روز موٹر سائیکل زیرنمبرJK03J-1289 اور سوموزیر نمبرJK03C-9434 کے درمیان ہوئی ٹکر کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار، داؤد احمدکو شدید زخم آئے تھے اوراُس کوصدراسپتال سری نگرمنتقل کیاگیاتھالیکن وہ جمعہ کے روزیہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔










