سری نگر//جمعہ کی شام سے سنیچرکی صبح تک ہلکی ،درمیانہ اوربڑے پیمانے پر بارشیں ہونے نیز کچھ مقامات تیز ہوائیںاورژالہ باری ہونے کے بعدحسب ِ پیش گوئی سنیچر کودن بھر ٹنل کے آرپار بیشتر علاقوں میں دن بھر دھوپ چھائوں کاکھیل جاری رہنے کے بعدسہ پہر اورشام سے مختلف علاقوں میں مطلع ابروآلودرہنے کے بیچ تیز ہوائیں چلنے اوربارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی29اور30مئی کوموسمی صورتحال جوںکی توں رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق جمعہ کی شام سے سنیچر کوصبح ساڑھے8بجے تک سری نگرمیں 13.2ملی میٹر،سری نگرائرپورٹ 13.6ملی میٹر،بارہمولہ میں21ملی میٹر،گلمرگ میں18.4،بانڈی پورہ میں 10ملی میٹر ،بڈگام میں15ملی میٹر،پہلگام میں 11.1، کٹرہ12.2اورریاسی میں 33.5ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔جموں وکشمیر کے باقی علاقوں ماسوائے کچھ ایک کے ہلکی بارش ہوئی ۔تاہم وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے کئی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے سے کچھ مکانات کی چھتوںکیساتھ ساتھ پھلوں ،فصلوں کوبھی نقصان پہنچا۔اس دوران سنیچر کی صبح محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہاکہ وادی میں یکم جون تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے، اور اس دوران رُک رُک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی بھی توقع ہے۔ادھر وادی کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ شام موسلا دھار بارشیں ہونے کے بعد بعض مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران3.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثناء حسب ِ پیش گوئی سنیچر کودن بھر ٹنل کے آرپار بیشتر علاقوں میں دن بھر دھوپ چھائوں کاکھیل جاری رہنے کے بعدسہ پہر اورشام سے مختلف علاقوں میں مطلع ابروآلودرہنے کے بیچ تیز ہوائیں چلنے اوربارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا۔










