15اور19مئی تک مطلع ابرآلود، گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان:محکمہ موسمیات
سری نگر//چار دنوںکی چاندنی پھراندھیری رات کے مصداق 2دنوں تک کرنیںبکھیرنے کے بعد ہفتہ کو دوپہر کے وقت سورج پھربادلوںکے پیچھے چھپ گیا،اور بعددوپہر سری نگر سمیت کئی علاقوںمیں گرج چمک کیساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،اوراس دوران شمالی قصبہ بارہمولہ اوراسکے نواحی علاقوںمیں دوپہر کے وقت بادلوںکی گن گرج کیساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ بیروہ بڈگام سمیت کئی علاقوںمیں شدیدژالہ باری بھی ہوئی۔اُدھر جنوبی کشمیرمیں ہفتہ کو سہ پہرکے وقت بارشوںکا تازہ سلسلہ شروع ہوگیا ۔محکمہ موسمیات نے اگلے24گھنٹوں کے دوران کشمیروادی اورجموں خطے میں کچھ مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارشیں ہونے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ 15اور19مئی تک مطلع ابرآلودرہنے کے بیچ جموں وکشمیرمیں کئی مقامات پر وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق حالیہ کچھ دنوںکی طرح ہفتہ کی صبح بھی سورج نکلا اوردوپہرتک موسم خشک رہا ،تاہم اسکے بعد شمالی کشمیر میں مطلع ابرآلودرہنے کے بیچ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔بارہمولہ اوراسکے مضافاتی علاقوں کے لوگوںنے بتایاکہ بعد دوپہرکے وقت یہاں تیز بارش ہوئی ،اور کچھ وقت تک برستی رہی جبکہ اسکے دوران بادلوںکی گن گرج سنائی دی ۔اس دوران سری نگر اور وسطی کشمیر کے بیشترعلاقوںمیں بھی ہفتہ کودوپہر کے بعد بادل چھاگئے اورسہ پہر تین بجے بوندا باندی شروع ہوگئی ۔سری نگراور دیگرعلاقوںمیں ہلکی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔سری نگرمیں سہ پہر تقریباً3بجکر 50منٹ پر سورج بادلوں کی اوٹ سے نکلا،اور ہلکی دھوپ رہی ۔ بیروہ بڈگام سمیت کئی علاقوںمیں شدیدژالہ باری بھی ہوئی۔اُدھر جنوبی کشمیرمیں ہفتہ کو سہ پہرکے وقت بارشوںکا تازہ سلسلہ شروع ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر اور جموں خطہ کے چند مقامات پر بارش، گرج چمک اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 15 اور 16 مئی کو چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی اورتیز بارش کا امکان ہے جبکہ 17 سے19 مئی تک کہیں کہیں ہلکی بارش اور کچھ مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تاہم، انہوں نے کہاکہ اگلے ایک ہفتے تک کسی بڑی بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔دریں اثناء حالیہ کچھ دنوںسے جاری بہترموسمی صورتحال کے چلتے کشمیروادی کے سبھی علاقوںمیں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقعہ ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم درجہ حرارت 10.9ڈگری سینٹی گریڈ،قاضی گنڈ میں 8.0، پہلگام میں 5.0، کپواڑہ قصبے میں6.7،کوکرناگ میں 10.5اورسیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم شبانہ پارہ8.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔










