سرینگر //دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے بیچ ٹنل کے آر پار اگلے 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشگوئی کے بیچ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر کم از کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کچھ دنوں تک کسی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے اور 16 اپریل تک بنیادی طور پر خشک موسم متوقع ہے تاہم اس کے بعد تین دن تک عام طور پر ابر آلود آسمان کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں خشک موسمی صورتحال جاری ہے اور دن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے دن کے درجہ حرارت میں بھی کافی بہتری درج کی گئی ہے ۔ وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق رات کا درجہ حرارت بھی بہتر ہو گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 4.4 ڈگری سیلشس کے مقابلے میں 4.2 ڈگری سیلشس کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہپہلگام میں گزشتہ رات منفی 0.5ڈگری کے مقابلے میں 1.6 ڈگری سیلشس کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ حکام نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 6.4 ڈگری کے مقابلے میں 6.8 ڈگری کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 2.5 ڈگری کے مقابلے میں 4.2 ڈگری سیلشس پر طے ہو گیا ۔ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 17.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 17.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اسی طرح سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لداخ کے لیہہ اور کارگل میں بالترتیب منفی 0.7 ڈگری اور 1.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کچھ دنوں تک کسی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے اور 16 اپریل تک بنیادی طور پر خشک موسم متوقع ہے تاہم اس کے بعد تین دن تک عام طور پر ابر آلود آسمان کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔










