15ممالک کی آبادی باقی پوری دنیا سے زیادہ

15ممالک کی آبادی باقی پوری دنیا سے زیادہ

34ملکوں کی آبادی ایک لاکھ سے کم،ویٹیکن کی کل آبادی صرف518افراد پرمشتمل

سری نگر://دنیا کے15ممالک کی آبادی باقی پوری دنیا سے کہیں زیادہ ہے ،اوراس معاملے میں اب بھارت سرفہرست ملک بن گیاہے جبکہ چین ،امریکہ ،انڈونیشیا،پاکستان ،نائجیریا،برازیل ،بنگلہ دیش ،روس اور میکسیکو،سب سے زیادہ آبادی والے پہلے10ملکوںمیں شامل ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق فی الوقت یعنی جولائی2023 میں دنیا کی موجودہ آبادی8ارب،4کروڑ،53لاکھ11ہزار447نفوس یعنی انسانوں پر مشتمل ہے ۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق بھارت اسوقت دنیاکاسب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اوراس نے چین کو پیچھے چھوڑ دیاہے ۔سب سے زیادہ آبادی والے 15ممالک میں بھارت ایک ارب،42کروڑ،86لاکھ،27ہزار663نفوس کیساتھ آبادی کے میزان پر پہلے نمبر پر ہے جبکہ اسکے بعد چین کااب دوسرا نمبر ہے ،جہاں تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کل ایک ارب،42کروڑ،56لاکھ،71ہزار352نفوس رہتے ہیں ۔ریاستہائے متحدہ یعنی امریکہ آبادی کے اعتبار سے دنیا کاتیسرا بڑاملک ہے ،جہاںاسوقت کل آبادی33کروڑ99لاکھ96ہزار563ہے ۔انڈونیشیا کی کل آبادی27کروڑ،75لاکھ34ہزار122نفوس پرمشتمل ہے ۔اسی طرح پاکستان کی کل آبادی24کروڑ4لاکھ85ہزار658ہے ،اوریوں انڈونیشیا اور پاکستان آبادی کے میزان پر دنیا میں چوتھے اور پانچویں مقام پر موجودہیں ۔نائجیریا کی کل آبادی 22کروڑ38لاکھ4ہزار632ہے ،برازیل میں کل 21کروڑ64لاکھ22ہزار446انسان آباد ہیں۔اسی طرح سے بنگلہ دیش کی کل آبادی17کروڑ29لاکھ54ہزار319،روس کی کل آبادی14کروڑ44لاکھ44ہزار359،میکسیکو کی کل آبادی12کروڑ84لاکھ55ہزار567،ایتھوپیا کی کل آبادی12کروڑ65لاکھ27ہزار60،جاپان کی کل آبادی12کروڑ32لاکھ94ہزار513،فلپائن کی کل آبادی11کروڑ73لاکھ37ہزار368،مصر کی آبادی11کروڑ27لاکھ16ہزار598،اور ڈاکٹر کانگو کی کل آبادی10کروڑ22لاکھ62ہزار808نفوس پر مشتمل ہے ۔اسکے بعدآنے والے ممالک کی آبادی10کروڑ سے کم ہے جبکہ سب سے کم آبادی والاملک ویٹکن سٹی ہے ،جہاں صرف518افرادمقیم ہیں۔دنیا کے34ملکوںکی کل آبادی ایک لاکھ سے بھی کم ہے ۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسوقت پوری دنیاکی کل آبادی8ارب،4کروڑ،53لاکھ11ہزار447نفوس پرمشتمل ہے۔