گاندربل//گاندربل پولیس نے نابالغ لڑکی کی مبینہ اغواکاری کامعمہ چندگھنٹوںمیں حل کرتے ہوئے لڑکی کوبازیاب اوراُسکے مبینہ اغواکار کوگرفتار کرلیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس پوسٹ ناگہ بل گاندربل میں13جون2022کودن کے12بجے ایک خاتون حاجرہ بیگم شوجہ گل شیخ ساکنہ شہامہ ناگہ بل کی طرف سے ایک تحریری شکایت ملی ،جس میں خاتون نے الزام لگایاکہ اُسکی12سالہ پوتی (نام مخفی)کااغواہواہے ۔پولیس نے اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 162/2022 پولس اسٹیشن گاندربل میں درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کردی گئی۔پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران پولیس پوسٹ ناگہ بل کے ڈی ائو سب انسپکٹر فیاض احمد کی قیادت میں خصوصی پولیس ٹیم نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے مغوی لڑکی کی بازیابی کے لئے مختلف مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے۔ پولیس ٹیم نے سخت کوششوں کے بعد سری نگر میں اغوا کی گئی نابالغ لڑکی کو چند گھنٹوں کے اندر نہرئو پارک سے بازیاب کرالیا اور ملزم اغوا کار کو بھی گرفتار کرلیا۔ گرفتارمبینہ اغوا کار کی شناخت عاقب احمد لونساکنہ بمئی سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔ مذکورہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔










