result

10ویں اور12ویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج

جون کے دوسرے ہفتے میںہوگااعلان: پرنسپل سیکرٹری محکمہ اسکولی تعلیم

سری نگر//جموں وکشمیرکے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے جمعرات کو کہا کہ 10ویں اور12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان وقت کے مطابق جون2023 کے دوسرے ہفتے میں کیا جائیگا۔جے کے این ایس کے مطابق حکومت جموں و کشمیر کے پرنسپل سیکرٹری برائے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آلوک کمار نے سری نگر میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے 10ویں اور 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج سے متعلق کی جارہی افواہوں کے بارے میں کہا کہ نتائج کا وقت جون کا دوسرا ہفتہ ہے اور اس کا اعلان ٹائم لائن کے مطابق کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات یکساں تعلیمی کیلنڈر کے مطابق منعقد ہوئے تھے۔ پرنسپل سیکرٹری برائے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آلوک کمار کا مزید کہنا تھا کہ نتائج مرتب کئیگئے ہیں اور جلد اعلان کر دیا جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر پرکشت سنگھ منہاس نے کہا تھا کہ محکمہ 10ویں اور 12ویں جماعت کے نتائج کی تیاری میں مصروف ہے۔