جموں//ہندوستانی آئین عوامی ملازمت میں اِنصاف اور مساوات کے اَصول کو شامل کرتا ہے کیوں کہ یہ ہر شہری کو صرف قابلیت اور منصفانہ بنیاد پر روزگار حاصل کرنے کا اِختیار دیتا ہے ۔ جموںوکشمیر حکومت نے ہمارے آئین کے اِس مقدس اَصول کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے بہت سے اِقدامات شروع کئے ہیں۔جموںوکشمیر نے آئین میں دی گئی ضمانت کے مطابق ملازمت کے خواہشمندوں کو برابری کا میدان فراہم کرنے کے جذب کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف عوامی عہدوں پر اُمید واروں کی تقرری میں شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنانے کا آغاز کیا ہے ۔ حکومت نے بھرتی کے عمل میں ضروری ترامیم کی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ میرٹ اور ذہانت ہی سرکاری ملازمتوں کے لئے اُمید واروں کی تقرری کا واحد معیار رہے ۔جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن ( جے کے پی ایس سی ) اور جموںوکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ ( جے کے ایس ایس بی ) جیسی پریمیئربھرتی ایجنسیوں کو اَسامیوں کی ریکارڈ تعداد کا حوالہ دینے کے علاوہ تمام ریفر کردہ اَسامیوں کے لئے شفاف اِنتخاب کو یقینی بنانے پر سب سے زیادہ توجہ دی گئی ہے ۔ اَب تک کی سب سے بڑی بھرتی مہم کے پہلے مرحلے میں تقریباً 10,000 اُمید واروں کی حالیہ تقرری جس میں جے کے ایس ایس بی کی طرف سے 8,000 درجہ چہارم اَسامیاں شامل ہیں، ایک بہترین مثال ہے جو جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی طرف سے کی جارہی مذکورہ اِصلاحات کی نشاندہی کرتی ہے۔جموںوکشمیر میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 19مہینوں میں 11,000 تقرریاں عمل میں لائی گئیں ۔20,323 اِضافی اَسامیاں ایس ایس بی کو بھیجی گئیں جن کے لئے بھرتی عمل مکمل ہونے کے مختلف مراحل میں ہے۔بہت سے حق شہریت سند ( ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ ) شراکت داروں جو جموں وکشمیرمیں بھرتی عمل میں پہلے درخواست نہیںدے سکے تھے وہ اِن اسامیوں کے لئے اہل ہوں گے۔حکومت نے جموںوکشمیر میں بھرتی مہم کے دوسرے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر 12,379 اَسامیوں کی نشاندہی کی ہے جنہیں بھرتی ایجنسیوں کو بھیجا جارہا ہے ، 38 صفحات پر مشتمل مرکزی وزارتِ داخلہ کی رِپورٹ میں اِنکشاف کیا گیا ہے ۔اِس میں کہا گیا ہے کہ جموںوکشمیر یوٹی کی حکومت اِن اسامیوں کو بھرتی ایجنسیوں کو بھیجنے کے عمل میں ہے۔جموں وکشمیر میں زیادہ تر اَسامیاں محکموں میں ہیں۔حکومت بھرتی ایجنسیوں کو ریفرل کرنے کے لئے ایسی تمام اَسا میوں کی نشاندہی کرنے کے عمل میں ہے اور اس نے حال ہی میں سیکرٹری اے آر آئی اور ٹریننگ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ان کی بھرتی اَپڈیٹیڈ ریکروٹمنٹ رولز کے مطابق ہو۔مزید برآں،حکومت نے بھرتی عمل میں یکسانیت لانے کے لئے جے کے پی ایس سی اور جے کے ایس ایس بی کو بھیجے گئے طویل زیر اِلتوأ اِشتہاری نوٹیفکیشنوں کو منسوخ کیا تاکہ اپڈیٹیڈ ریکروٹمنٹ رولز اور تقاضوں کے مطابق تیز رفتار بنیادوں پر ایک نیا عمل شروع کیا جائے۔حکومت نے جے کے ایس ایس بی کو سرکاری ملازمتوں کے لئے تمام نان گزیٹیڈ اور درجہ چہارم اَسامیوں بشمول پولیس ، جیل خانہ جات اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز محکموں کے لئے بھرتی کرنے والا واحد اِدا رہ بنایا ہے۔ یہ قدم بھرتی عمل میں شفافیت ، یکسانیت اور سرعت لانے کے ساتھ ساتھ اِس عمل میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنائے گا۔اِس پس منظر میں ’’ یوگیتا سے روزگار‘‘ عوامی ملازمت میں میرٹ کو ترجیح دیتا ہے ۔ اِس سلسلے میں ’’یوگیتا سے روزگار‘‘ اِن اِسامیوں کے لئے اِمتحان کے کامیاب اِنعقاد اور میرٹ کی بنیاد پر تقرری کے لئے جموںوکشمیر یوٹی میںپنچایتی سطح اور بلاک سطح پر منایا گیا۔ اِن تقریبات میں درجہ چہارم کے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو اِن کے اہل خانہ اور مقامی باشندوں کی موجودگی میں ہار اور سووینئرس سے نوازاگیا۔ اِس طرح کے ایونٹوں نے ان نئے بھرتی ہونے والوں کو عوام کی خدمت میں خود کو وقف کرنے کی تلقین کی۔ ایسے ایونٹوں سے جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے پُر اُمید جذبے کو تقویت ملی ہے۔’یوگیتا سے روزگار ‘عوامی خدمت میں نئے آنے والولوں کو مبارک باد دینے کے لئے سرف ایک بار کا پروگرام نہیں ہے بلکہ اِس بات کا مظہر ہے کہ عوامی عہدوں پر تقرری میں جواب دہی کو یقینی بنا کر جموںوکشمیر یوٹی عوامی ملازمت کے معاملات میں مساوات کے آئینی اَصول کو برقرار رکھے گا۔










