طلبہ کو مقامی زبانوں میں جوابات لکھنے کی اجازت دی جائے،چاہئے کورس یا پروگرام انگلش میڈیم میں ہی پیش کیوںنہ ہو
سری نگر//یونیورسٹی گرانٹس کمیشن UGCنے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ طلباء وطالبات کو مقامی زبانوں میں امتحان دینے کی اجازت دیں چاہے،اگرچہ وہاں کورس انگریزی میڈیم میں ہی پیش کیا جاتا ہو۔جے کے این ایس کے مطابق یونیورسٹی گرانٹس کمیشن UGCکے چیرمین جگدیش کمار کے مطابق اعلیٰ تعلیمی ادارے نصابی کتب کی تیاری اور مادری زبان ومقامی زبانوں میں تدریسی عمل میں معاونت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کوششوں کو تقویت دینے اور مادری زبانوں ومقامی زبانوں میں نصابی کتابیں لکھنے اور دیگر زبانوں سے معیاری کتابوں کا ترجمہ کرنے سمیت تدریس میں ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی جیسے اقدامات کو فروغ دینا ضروری ہے۔لہٰذا، کمیشن درخواست کرتا ہے کہ آپ کی یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کو امتحانات میں مقامی زبانوں میں جوابات لکھنے کی اجازت دی جائے، چاہے یہ پروگرام انگریزی میڈیم میں پیش کیا گیا ہو، اور مقامی زبانوں میں اصل تحریر کے ترجمے کو فروغ دیا جائے اور یونیورسٹیوں کیتدریسی عمل میں مقامی زبان کا استعمال کیا جائے۔










