’’ یونائٹیڈ اکتا گرپ‘‘ کی جانب سے جدید ٹکنالوجی سے آراستہ اشیا بازار میں متعارف

’’ یونائٹیڈ اکتا گرپ‘‘ کی جانب سے جدید ٹکنالوجی سے آراستہ اشیا بازار میں متعارف

سرینگر میں ایک اہم تقریب منعقد۔کشمیرکے سبھی اضلاع کے ڈیلران کی شرکت

سرینگر//ونائٹیڈ اکتا گرپ کی جانب سے معروف پریشر کُکر بنانے والی کمپنی (UCOOK)اور جنٹوبرانڈ کے جدید ٹکنالوجی سے لیس گیس چولہ سمیت کئی دیگر اشیاء کو کشمیر کے بازار میں متعارف کئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں سرینگر میں ایک اہم تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں کام کار بار سے وابستہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے سرینگر کے ایک ہوٹل میں اس سلسلے میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں کمپنی کے کشمیر میں سپر سٹاکسٹ نیو ڈائمنڈ کے علاوہ تمام اضلاع سے آئے ہوئے ڈسٹریبیوٹرس اور ڈیلران نے شرکت کی ہے ۔ اس دوران یونائٹیڈ ایکتا گرپ کے صدر نوید اشرف نے یہاں نئے گیس چولہ جو جدید ٹکنالوجی سے لیس ہے اور تمام خطرات سے محفوظ ہے کے علاوہ اسی طرح کے کئی اشیاء یہاں بازار میں متعارف کئے ہیں ۔انہوں نے ان تمام اشیاء کے حوالے سے یہاں موجود لوگوں کو جانکاری فراہم کی ہے ۔واضح رہے معروف معروف پریشر کُکر بنانے والی کمپنی (UCOOK)اور جنٹوبرانڈ کے اشیاء بازار میں پہلے ہی موجود ہیں تاہم کچھ اشیاء جدید ٹلنالوجی سے لیس ہے جن کے استعمال سے خواتین کو پکانے کے دوران خطرات نہ ہونے کے برا بر رہتے ہیں جبکہ ان اشیاء کی صفائی بھی آرام اور آسانی کے ساتھ ہوتی ہے انہوں نے بتایا کہ ہر اشیاء کی کم سے کم 5سال کی وارنٹی ہے۔تقریب میں نوید اشرف کے علاوہ نائب صدر نیرج جی اور رہت ریجنل منیجر بھی موجود تھے جبکہ تقریب میں نظامت کے فرائض سید منقبول نے انجام دئے ۔