covid

یومیہ مثبت معاملات میں اُچھال کارُجحان برقرار ،24گھنٹے میں11,109نئے معاملات درج

سری نگر//مارچ2020میں دنیاکوبے بس کرنے والے عالمگیر وبائی وائرس’’کووڈ19‘‘نے کئی ماہ کی خاموشی کے بعد پھرایک مرتبہ بھارت میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ،کیونکہ حالیہ کچھ ہفتوں سے یومیہ مثبت معاملات میں تیزی کاسلسلہ برقرار ہے ۔جے کے این ایس کودستیاب تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوںمیں یومیہ کیسوںمیں9فیصدکااضافہ ریکارڈکیا گیا ،اورا س دوران 11ہزار109نئے مثبت کیس درج ہوئے ہیں ،جوتقریباً8ماہ بعد ایک دن میں درج ہونے والے سب سے زیادہ کیس ہیں ۔مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کی صبح 8بجے تازہ اعدادوشمار جاری کئے ،جن میں بتایاگیاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران ہندوستان میں کوروناوائرس کے11ہزار109نئے مثبت کیس ریکارڈ کئے گئے ، جو گزشتہ236 دنوںیعنی تقریباً8ماہ میں ایک دن میں درج ہونے والے سب سے زیادہ مثبت معاملات ہیں۔وزارت صحت کے مطابق یومیہ معاملات میں جاری تیزی کے بیچ فعال کیسوںکی تعداد بڑھ کر 49ہزار622تک پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران مزید29 اموات کیساتھ کووڈ19سے ملک میں مرنے والوں کی تعداد 5لاکھ31ہزار64 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت نے بتایاکہ تازہ اموات میں سے دہلی اور راجستھان سے تین تین،چھتیس گڑھ اور پنجاب میں دودو،اور ہماچل پردیش، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، اڈیشہ، پڈوچیری، تمل ناڈو، اتراکھنڈ اور اتر پردیش میں ایک ایک کے علاوہ نو کیرالہ سے9اموات کی اطلاع ملی ہے۔متعلقہ وزارت نے کہا کہ تاز ہ کیسوں کے بعد ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والوںکی مجموعی تعداد4کروڑ47لاکھ97ہزار269ہو گئی ہے،جن میں سے 4کروڑ42لاکھ16ہزار586متاثرہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔