یومِ جمہوریہ 2024ء کے موقعہ پر10 جیل اہلکاروں کو ڈائریکٹر جنرل پرزنز میڈل سے نوازا گیا

جموں//یومِ جمہوریہ 2024 ء کے موقعہ پرجموںوکشمیر کے محکمہ جیلخانہ جات کے 10 اَفسروں اور اہلکاروں کو ان کی مستقل اور شاندار کار کردگی کے اعتراف میں ڈائریکٹر جنرل پر زنز میڈل سے نوازا گیا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں اسسٹنٹ پراِنٹنڈنٹ جیل سینٹرل جیل سری نگرعبدالاحد ماگرے،ہیڈ وارڈر ضلع جیل راجوری مختار حسین، اِنچارج جموں و کشمیر جیل ہیڈ کوارٹر بلبیر کمار، اِنچارج ہیڈ وارڈ رضلع جیل کٹھوعہ دیو راج شرما،جونیئر اسسٹنٹ سینٹر جیل سری نگر روبیہ پروین،ایس جی وارڈر ڈسٹرکٹ جیل اودھمپور محمد اشرف ڈینگ ،ایس جی وارڈر ڈسٹرکٹ جیل جموں بہادر سنگھ،وارڈرڈسٹرکٹ جیل بارہمولہ محمد عارف بیگ،نرسنگ آرڈرلی، ڈسٹرکٹ جیل جموں کلدیپ کمار اور صفائی والاولیم مسیح سینٹرل جیل جموں، کوٹ بھلوال شامل ہیں ۔ آئی پی ایس ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جیلخانہ جات جموں و کشمیر دیپک کمار نے ایوارڈ پانے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی جوش و خروش کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔