جموں//یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج کے ایک وفد نے راج بھون میں لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت اس کے صدر پنڈت رام کے بھٹ نے کشمیری پنڈت برادری کے سرکاری ملازمین ، نوجوانوں اور کمیونٹی کے تاجروں کی فلاح و بہبود، وادی میں مندروں کا تحفظ اور بحالی سے متعلق مختلف مسائل کو پیش کیا ۔ آل جموں بیسڈ ریزروڈ کیٹیگری ایمپلائز ایسوسی ایشن کشمیر کے ایک وفد نے بھی لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر پھگسوڈوڈہ کے مکینوں کے وفد نے شیخ طالب حسین بٹ کی سربراہی میں اپنے علاقے کے مختلف ترقیاتی مسائل پر روشنی ڈالی ۔ لیفٹنٹ گورنر نے وفود کے ارکان کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ حقیقی مسائل کو ضروری کارروائی کیلئے اٹھایا جائے گا ۔










