سری نگر//کمشنر سیکرٹری اِمداد باہمی یشامدگل نے سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں جموںوکشمیر یوٹی میں جے اینڈ کے سٹیٹ کوآپریٹو ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بینک لمیٹڈ (جے اینڈ کے ایس سی اے آر ڈی) شاخوں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ کمشنر سیکرٹری یشامدگل نے متعلقہ اَفسروں پر زور دیا کہ وہ مقررہ اہداف کو مقررہ مدت کے اَندر حاصل کرنے کے لئے اَپنی کوششیں تیز کریں۔اُنہوں نے جے اینڈ کے اسٹیٹ کوآپریٹو ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بینک لمیٹڈ (جے اینڈ کے ایس سی اے آر ڈی) کو مخاطب کرتے ہوئے ناقص کارکردگی دکھانے والی بینک شاخوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے تمام متعلقہ شراکت داروں کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے متعلقہ یونٹوں کے آپریشنوں کوہموار کرنے کے لئے مؤثر طریقہ کار وضع کریں ، مقررہ اہداف کے حصول اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں۔کمشنر سیکرٹری اِمداد باہمی کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں مختلف اہم پہلوؤں بشمول ریزرو، ڈیپازٹوں ، لون اور ایڈوانس ، سی ڈی ریشو ، این پی اے کے خلاف ریکوری ، دئیے گئے قرض ، نقد لیکویڈیٹی اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز جے اینڈ کے ، ایڈیشنل رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز ، ڈائریکٹر فائنانس کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ ، ایڈیشنل سیکرٹری کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ ، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایس سی آر ڈی اور دیگر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ وردچیول موڈ شرکت کی۔










