یشا مدگل نے اودھمپور میں ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا

اودھمپور//ضلع میں مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے مختلف جاری کاموں کا جائیزہ لینے کیلئے کمشنر سیکرٹری کواپریٹو یشا مدگل جو کہ ضلع اودھمپور کی انچارج سیکرٹری بھی ہیں ، نے ڈی آفس کمپلیکس میں تمام محکموں کی میٹنگ طلب کی تا کہ ترقیاتی سرگرمیوں اور دیگر فلیگ شپ اسکیموں کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر اودھمپور ، ایس ایس پی اودھمپور ، ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، چیف پلاننگ آفیسر سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔ شروع میں ڈی سی اودھمپور نے ضلع میں مختلف محکموں جیسے پی ایچ ای ، پی ڈبلیو ڈی ، پی ڈی ڈی ، صحت ، تعلیم ، زراعت ، باغبانی ، دیہی ترقی کے محکمے ، شہری مقامی اداروں ،پی ایچ ای ، پی ڈی ڈی ، سماجی بہبود ، جانور اور بھیڑ پالنے ، ایم جی نریگا ، چنینی سدھ مہادیو این ایچ ، مانتلائی ، اودھمپور چنینی این ایچ ، دیویکا پروجیکٹ وغیرہ میں سیاحتی سہولیات کی مربوط ترقی اور آئی سی ڈی ایس کی طرف سے جاری ترقیاتی کاموں کی سیکٹر وار تفصیلی پاور پوائینٹ پریذنٹیشن دی ۔ کمشنر سیکرٹری نے ضلع کیپیکس بجٹ 2021-22 اور 2022-23 کے تحت مالی /فزیکل پیش رفت بشمول سی ایس ایس اور قرض ، ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ 2022-23 کے تحت فزیکل پیش رفت کا جامع جائیزہ لیا ۔ آر ڈی ڈی اور پی ڈبلیو ڈی سیکٹر کی سڑک کے لحاظ سے پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ کام کی پیش رفت کو تیز کریں اور ٹائم لائن کے مطابق حکومت کے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کریں ۔ مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان نے کمشنر سیکرٹری کو اپنے متعلقہ محکموں کی طرف سے شروع کی گئی مختلف سکیموں اور ان کی تاریخ کی حیثیت سے آگاہ کیا ۔ یشا مدگل نے تمام افسران کو نچلی سطح پر بہتر نتائج کیلئے تال میل سے کام کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے بے روز گار نوجوانوں میں خود روزگار سکیموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تا کہ وہ معاشی خوشحالی کیلئے اپنی آمدنی پیدا کرنے والے یونٹ قائم کر سکیں ۔ انہوں نے ضلع میں متعدد سرکاری اسکیموں پر عمل آوری پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے زمینی سطح پر سرکاری اسکیموں کے موثر نفاذ کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے خود روز گار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا اور مختلف محکموں کے ضلعی افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں آگاہی پروگرام منعقد کریں تا کہ وہ خود روز گار سکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ قبل ازیں کمشنر سیکرٹری نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول جگانو کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کے احاطے میں جم کا افتتاح کیا اور طلباء اور عملہ کے ارکان سے بات چیت کی ۔ کمشنر سیکرٹری نے ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کے ساتھ بھی بات چیت کی جبکہ ڈی ڈی سی چئیر پرسن اودھمپور لال چند اور دیگر بی ڈی سیز ، ڈی ڈی سیز نے کئی مطالبات اور مسائل پیش کئے ۔ کمشنر سیکرٹری نے ان کے جائیز مسائل اور مطالبات کو مرحلہ وار طور پر حل کرنے کا یقین دلایا ۔ بعد ازاں کمشنر سیکرٹری نے ضلع ہسپتال اودھمپور کے احاطے میں 200 بستروں والی عمارت کی تعمیر کی جگہ کا بھی دورہ کیا اور جاری کام کا معائینہ کیا ۔