یشا مدگل بڑی براہمناں سانبہ میں ’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شامل

سانبہ//کمشنر سیکرٹری سیاحت یشامدگل نے آج ضلع سانبہ کے میونسپل پارک بڑی براہمناں ممیں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘کی قیادت کی۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے سٹالوں کا بغور معائینہ کیا۔ اُنہوں نے سٹالوں پر نمائشی اَقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران اور مقامی لوگوں کے ساتھ سرگرم عمل رہی۔یاترا کا ایک اہم پہلو آئی اِی سی وین نے مختلف سرکاری سکیموں کے بارے میں بیداری پھیلائی جس کے بعد ’وکست بھارت ‘ کے لئے وزیر اعظم کے بصیرت انگیز پیغام کی سکریننگ کی گئی ۔کمشنر سیکرٹری نے اِن تمام شرکأ کوسنکلپ کا حلف دِلایا جنہوں نے ہندوستان کی ترقی میں جانفشانی سے حصہ اَدا کرنے کے لئے عہد کیا۔’’میری کہانی، میری زبانی‘‘ سیگمنٹ کے تحت اِستفادہ کنندگان نے پی ایم کسان، کے سی سی، پی ایم اے وائی، پی ایم جے اے وائی وغیرہ جیسی سکیموں کے تحت حاصل ہونے والے فوائد کی کامیابی کی داستانوں کا اِشتراک کیا۔ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت فوائد حاصل کرنے اور دکش کسان پورٹل کے اِستعمال پر خصوصی زور دیاگیا۔بعد ازاں ،سرکاری اِداروں کی سکولی طالبات نے ’دھرتی کہے پُکار کے‘کے موضوع پر دلکش ثقافتی پرفارمنس مظاہرہ کیا۔کمشنرسیکرٹری نے خواتین کھلاڑیوں، کوئز چمپئنز جیتنے والوں اور ثقافتی فن کاروں کو مُبارک باد پیش کی ۔اِس موقعہ پر ہوم سٹے رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ، ایچ اے ڈی پی سے مستفید ہونے والوں کو بھی نوازا گیا۔اُنہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیاکہ ’’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘‘کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ فلیگ شپ سکیموں کے فوائد تمام اہل شہریوں تک پہنچیں ۔ آئی ا،ی سی وین کے ذریعے بیداری پیدا کر کے حکومت شہریوں کی دہلیز تک خدمات فراہم کرنے کا اِرادہ رکھتی ہے۔ کمشنر سیکرٹری نے نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقعہ پرکہا کہ جوہر لڑکیوں کو بااِختیار بنانے اور انہیں آزادانہ فیصلہ سازی کے مساوی مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا گیا ہے۔