سرینگر//سال 2017عسکری فنڈنگ معاملے کے کیس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی عدالت نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ چیرمین اور علیحدگی پسند لیڈر محمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ اس پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔ ادھر یاسین ملک کو سزا سننے کے پیش نظر سرینگر کے کئی علاقوں میںبدھ کو جزوی طور ہڑتال سے معمول کی زندگی متاثر رہی ۔ سی این آئی کے مطابق سال 2017کے فنڈنگ معاملے میںقومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) کی عدالت نے سنیئر علیحدگی پسند لیڈر محمد یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ ایک نیوز چنیل کی رپورٹ کے مطابق این آئی اے عدالت نے بدھ کو جے کے ایل ایف کے چیئرمین یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی۔ ملک نے گزشتہ ہفتے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو تسلیم کرتے ہیں ۔ عدالت نے اس سے قبل یاسین ملک کو مختلف دفعات کے تحت مجرم قرارد یا تھا جس کے بعد انہوں نے سزا سنانے کی تاریخ 25مئی مقرر کی تھی ۔ یاسین ملک کو آج پٹیالیہ ہاوس دلی کی عدالت میںپیش کیا گیا جس دوران این آئی اے جج پروین سنگھ نے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق آئی پی سی 121 میں 20 سال اور آئی پی سی 120 میں 10 سال کی سزا جبکہ یو اے پی اے معاملے میں پانچ سال کی سزا ملی ہے۔ذرائع کے مطابق فیصلہ آنے سے قبل یٰسین ملک کو کورٹ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی صحت کے پیش نظر بیٹھنے کے لئے کرسی فراہم کی گئی ہے۔ اس دوران کورٹ روم کے باہر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا۔ ادھر یاسین ملک کو سزا سننے کے پیش نظر سرینگر کے کئی علاقوں میںبدھ کو جزوی طور ہڑتال سے معمول کی زندگی متاثر رہی ۔ شہر سرینگر کے سیول لائیز اور شہر خاص کے کئی علاقوں میں بدھ کے روز جزوی ہڑتال کے نتیجے میں معمول کی زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئیں ۔ ادھر ماسئمہ سرینگر میں دن بھر تنائو کا ماحول دیکھنے کو ملا جبکہ احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ، سی رپورٹر کے مطابق ماسئمہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بدھ کی صبح سے ہی تمام دکانیں بند تھی جبکہ سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب تھا جس کے باعث معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور تمام تجارتی و کاروباری ادارے ٹھپ ہوکر رہ گئے ۔










