محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

یاد داشت جموں وکشمیر کی سکل ڈیولپمنٹ کی داستان میں اہم عنصر ثابت ہوگی :ڈاکٹر اَصغر حسن سامون

جموں//سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے جموںوکشمیر میں ہنرمندی کے اِنقلاب کے لئے مینٹر ۔مینٹی تعلقات کا سفر کا آغاز کرنے کے لئے آج اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ جموں کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامو ن، آئی اے ایس اور ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں ڈاکٹر سہائے نے اَپنے اَپنے محکموں اور اِداروں کی جانب سے میمورنڈم پر دستخط کئے۔ اِس موقعہ پر ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ جے کے ، ایس ایس ڈی کے اَفسران اور پروفیسر مقبل بُرہان بھی موجود تھے۔مفاہمت نامے کے مطابق آئی آئی ایم جموں جموںوکشمیر یوٹی میں پالی تکنیک اور آئی ٹی آئیز کے منتخب کردہ سیٹ کو مینٹر ۔ مینٹی تعلقات سے سنبھالے گا۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے’’ پالی تکنیکس او رآئی ٹی آئیز کے طلباء کے منتخب سیٹ کے لئے اِنتظامی تربیتی پروگرام جو ممکنہ طور پر ان کی بہتر تقرریوں اور سکل ڈیولپمنٹ کے ماحولیاتی نظام کو سمجھنے میں مدد کرسکتے ہیں۔‘‘میمورنڈم میں پالی تکنیک اور آئی ٹی آئیز کے پرنسپلوں ، سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے کے ساتھ کام کرنے والے ایڈمنسٹریٹروں کے لئے لیڈر شپ ڈیولپمنٹ پروگرام بھی شامل ہوں گے تاکہ محکموں آئی ٹی آئیز او رپالی تکنیکوں میں معیاری قیادت اور ورک کلچر کو بہتر بنایا جاسکے ۔اَنٹرپروینیور شپ کو فروغ دینے اور ہنرمندی کی نشو و نما او راَنٹرپرینیورشپ کے کے درمیان ربط پیدا کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لئے آئی آئی ایم سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی مدد کرے گاتا کہ منتخب آئی ٹی آئیز اور پالی تکنیکوںمیں بزنس انکیوبیٹروں کے قیام میں سہولیت فراہم کی جا سکے۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ آئی آئی ایم مسابقتی ہنروں کو فروغ دینے اور صنعتی بات چیت کو بڑھانے میں آئی ٹی آئیز اور پالی تکنیکوں کی مدد کرے گا۔میمورنڈم کے مطابق آئی آئی ایم جموں ، ایس ایس ڈی جے کے کو آئی ٹی آئی اور پالی تکنیکوں میں مینٹر نگ ٹرینروں اور فیکلٹی کے لئے ایک سے دو ہفتے کے تربیتی کورسوں سے صلاحیتوں میں اِجاضافے میں مدد کرے گااور انہیں اَپنے اِداروں کی ترقی کے لئے صنعتی رپورٹوں ، خبر نامے اور مسابقتی جذبے کو فروغ دینے میں تربیت دے گا۔آئی آئی ایم جموں ایس ڈی ڈی جے کے کو کنسلٹنسی خدمات بھی پیش کرے گا اور ٹریسرسٹیڈیز ،ڈسٹرکٹ سکل ڈیولپمنٹ پلانر ، سرکاری سکیموں کی عمل آوری ، ہنر اور تربیت کی ضروریات کی شناخت وغیر ہ میں مدد کرے گا۔طلباء کو مسابقتی ماحولیاتی ماحولیاتی نظام سے جلد آگاہی فراہم کرنے اورملک کے اعلیٰ اداروں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے ان کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ایس ایس ڈی جے کے ، آئی آئی ایم جموں کیمپسز میں آئی ٹی آئیز اور پالی تکنیکوں کے طلبا ء کے منتخب گروپ کے متواتر دوروں کا اہتمام کرے گا اور لیڈر شپ سمٹ مقابلہ جات ہیک وغیرہ میں ان کی شرکت کو آسان بنائے گا ۔آئی آئی ایم جموں کی فیکلٹی ایس ڈی ڈی جے کے کے تحت مختلف آئی ٹی آئیز او رپولی تکنیکوں کا دورہ کرے گی جس میں محکمہ کی طرف سے ضروری لاجسٹک اور سہولیت فراہم کی جائے گی تاکہ اِن اِداروں کی اِنتظامیہ کو مثبت تبدیلی کی طرف راغب کیا جاسکے اور عملے کی حوصلہ اَفزائی کی جاسکے۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ آئی آئی ایم جموں ،جموںوکشمیر میں ہنر مندی کے مرکز کو ترقی دینے میں ایس ڈی ڈی جے کے کی مدد کرے گا۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے کہا کہ حکومت سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے حصے طور پر کمیونٹی بالخصوص نوجوانوں کو ضرورت پر مبنی تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرنے کے لئے ہنر پر مبنی معیاری تعلیمی متعارفت کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔ اُنہوں نے کہا ،’’ سکل ڈیولپمنٹ کی ضرورت ہے ، یاد داشت جموںوکشمیر کی ترقی کی داستان میں وضاحتی عنصر ہوگا۔حکومت اکیلی یہ کام نہیں کرسکتی ۔ حکومت ، نجی کھلاڑیوں ، آئی آئی ایمز اور آئی آئی ٹیز کی مشترکہ کوشش جموںوکشمیر میں ہنرکا اِنقلاب لائے گی۔‘‘