yatra in kashmri

یاتریوں کا پہلا جتھا بالتل بیس کیمپ سے امر ناتھ جی کی مقدس گپھا کیلئے روانہ ہوا

گاندر بل//یاتریوں کے پہلے جتھے کو آج سیکرٹری پلاننگ ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈپارٹمنٹ ( ایس اے این جے وائی 2023 کیلئے نوڈل آفیسر بذریعہ بالتل ایکسس ) ڈاکٹر راگھو لینگر نے ڈپٹی کمشنر گاندر بل شیامبیر اور ایس ایس پی گاندر بل نکھل بورکر کے ساتھ یہاں دومیل بالتل گاندر بل سے امر ناتھ جی کے درشن کیلئے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ اس موقع پر کیمپ ڈائریکٹر بالتل اے ڈی ڈی سی گاندر بل کے علاوہ ضلع انتظامیہ ، پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران موجود تھے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یاتریوں کی سہولت کیلئے مقدس گپھا کے راستے میں بنیادی سہولیات ، صحت کی دیکھ بھال اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔