جموں ہینڈی کرافٹس کی ڈیزائننگ اور برانڈنگ کے مفاہمت نامہ پر دستخط کئے
جموں//ڈائریکٹوریٹ ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈ لوم جموںاور نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی سری نگر نے آج یہاں صنعت بھون میں ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے۔مفاہمت نامے پر پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت جموںوکشمیر پرشانت گوئیل اور مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ ٹیکسٹائل اور ڈائریکٹر جنرل این آئی ایف ٹی ) روہت کنسل کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔دونوں فریقین کے درمیان ’’ جموں کے ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈ لوم سیکٹر کے لئے ایک برانڈنگ پہل کے طور پر اِختراعی اور دیرپا پیکیجنگ کو ڈیزائن کرنا‘‘ کے عنوان سے مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے۔مفاہمت نامہ پر ڈائریکٹر ہینڈ کرافٹ ایند ہینڈ لوم جموں ڈاکٹر وِکاس گپتا اور ڈائریکٹر نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی سری نگر ڈاکٹر جاوید احمد وانی نے دستخط کئے تھے۔اِس موقعہ پر سیکرٹری صنعت و حرفت سمیتا سیٹھی ، ایم ڈی جے کے ٹی پی او خالد جہانگیر ، ایم ڈی ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کارپوریشن اَتل شرما اور محکمہ صنعت و حرفت کے دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔مفاہمت نامہ کا مقصد جموں ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈ لوم اشیاء کی برانڈنگ کے لئے ایک سٹریٹجک اور پُر کشش پیکیجنگ ڈیزائن سلوشن تیار کرنا ہے ۔اِس حقیقت کے پیش نظر کہ اِس سیکٹر میں ترقی ، برآمدات اور ویلتھ کریشن اور روزگار پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت محکمہ نے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے این آئی ایف ٹی سری نگر کے ساتھ مفاہمت نامے کی کوشش کی تعریف کی کیوں کہ مارکیٹ کی طلب کے مطابق پیشہ ورانہ ڈیزائن کردہ پیکیجنگ پروٹوٹائپس یقینی طور پر مصنوعات کی فروخت یعنی ہمارے کاریگروں اور بُنکروں کی اُجرت کی کمائی میں اِضافہ کرے گا ۔ اِس موقعہ پر مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اوروزارتِ ٹیکسٹائل روہت کنسل جو کہ ڈی جی این آئی ایف ٹی بھی ہیں ، نے کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر کے کاریگروں او ربُنکروں کی کسی بھی صلاحیت میں مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ ان کاریگروں کو اَپنی صلاحیتوں کو اَپ گریڈ کرنے اور بڑھانے کے لئے کورسز پیش کرسکتے ہیں تاکہ ان کاریگروں کی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ کے لئے ویلیو ایڈیشن ہوسکے۔یہ پروجیکٹ جموں کاٹیج اِنڈسٹری کے نوادرات کی قدر میں اِضافہ کرنے کے لئے منفرد اور دیرپا پیکیجنگ بنانے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کرنے کا تصور کرتا ہے ، عالمی منڈی میں بین الاقوامی معیارات کے حامل بینچ مارک بنانے کے لئے ایک منفرد پیکیجنگ پریزنٹیشن دینا اور جموں ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کے منتخب کردہ سامان کی فروخت کے منفرد مقام کا تعین کرتا ہے۔پہلے مرحلے میں بسوہلی مصوری ، بسوہلی پشمینہ ، پھول کاری کڑھائی ، لیتھ کم لاکور مصنوعات اور کیلیکو پرنٹنگ مصنوعات جیسی مصنوعات کے لئے مفاہمت نامہ پیکیجنگ پروٹوٹائپس کے حصے کے طور پر متوقع ہے۔اِس موقعہ پر موجود کاریگروں او ربُنکروں نے بھی اَپنے اَپنے خیالات کا اِظہا رکیا او رپیکیجنگ اور برانڈنگ کے اقدامات کے بارے میں اَپنی رائے دی۔پروٹوٹائپس پیکیجنگ کے ساتھ ٹرمز جو کہ مخصوص دستکاریوں کے لئے پروڈکٹ ڈیٹا اور پروڈکٹ کی دیکھ ریکھ کی ہدایات دیتی ہیں بھی ڈیلیور ایبلز میں شامل ہوں گی۔مفاہمت نامے کا مقصد جموں خطہ کے کاریگروں کو بہتر پیکیجنگ اور فروخت میں اِضافہ کے ذریعے مدد فراہم کر کے اُنہیں بااِختیار بنانا ہے۔










