dooran

ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ اور جے کے آر ایل ایم کے سیلف ہیلپ گروپوں کے

سٹال جاری پوتر اَمرناتھ جی یاترا کے پیش نظر زبردست سیل درج کر رہے ہیں

سری نگر//جاری پوتر شری اَمرناتھ جی یاترا کے پیش نظر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ اور جے کے آر ایل ایم کے سیلف ہیلپ گروپوں کے سٹال عقید ت مندوں کی طرف سے زبردست کشش کا مشاہدہ کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر زبردست سیل کر رہے ہیں۔ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم محکمہ کے مطابق پوتر گپھا جیسے پنتھہ چوک ، منی گام ، نُن وَن ، شادی پورہ ، بال تل ، شامپورہ اور سری نگر ہوائی اَڈے کے راستے میں مختلف مقامات پر محکمہ کے ذریعے قائم کردہ سٹالوں نے 3,77,475روپے کی فروخت آج تک ریکارڈ کی ہے۔ پنتھہ چوک کے سٹالوں نے کریول آئٹمز ، سوزنی شال ، پشمینہ سٹول وغیرہ کی سیل کے لحاظ سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 2,63,450روپے کی سیل ابھی تک رجسٹر کی ہے۔اِسی طرح منی گام کے سٹالوں نے بھی66,755 روپے کی سیل رجسٹر کر کے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اِس کے بعد بال تل بیس کیمپ پر سٹالوں سے 37,300روپے کی سیل ہوئی ۔اِسی طرح جے کے آر ایل ایم کے سیلف ہیلپ گروپوںسے قائم کردہ سٹالوں کی ترقی قابل ذکر ہے اور جاری پوتر اَمرناتھ جی یاترا کے پیش نظر زبردست سیل درج کر رہے ہیں۔ جے کے آر ایل ایم کے مطابق مشن کے سٹالوں نے کل8,60,542روپے کی سیل درج کی ۔ آج تک مختلف مقامات پر ایف سی آئی میر بازار کے سٹالوں پر ابھی تک2,21,586روپے کی ریکارڈ سیل ہوئی ہے ۔ اِن سٹالوں پر دستیاب اشیاء ، مصنوعات ، خشک میوہ جات ، شہد ، اونی اشیاء ، دستکاری کے اشیاء وغیرہ عقیدت مندوں کے لئے خاص توجہ کا مرکز ہیں۔اِسی طرح پولیس ٹریننگ سینٹر منی گام میں سیل آئوٹ لیٹس میں 2,10,884روپے کی سیل ریکارڈ کی گئی اور پنتھہ چوک ، نُن وَن بیس کیمپ پہلگام او رسنبل بانڈی پورہ میں سیلز آئوٹ لیٹس نے بھی نمایاں سیل ریکارڈ درج کی۔