لکھنؤ: اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ہولی کے موقع پر کورونا سے متعلق تمام پابندیوں کو ختم کرتے ہوئے نقل و حرکت اور تجارتی سرگرمیوں کو بحال کر دیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق سوئمنگ پول اور واٹر پارکس اب سب کے لیے کھولے جا سکتے ہیں جبکہ شادیوں اور دیگر تقریبات میں مہمانوں کی تعداد کی حد کو بھی ہٹا دیا ہے۔
اس کے علاوہ آنگن واڑی مراکز کھولنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم، ریاستی حکومت کے حکم میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے جیسے کورونا کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ ریاستی حکومت نے گزشتہ ماہ پابندیوں میں نرمی کرنا شروع کی تھی اور ریستوراں، پب اور مالز کو پوری صلاحیت کے ساتھ کھول دیا تھا تھا، تاہم واٹر پارکس اور سوئمنگ پول ابھی تک بند تھے۔
دریں اثثنا، ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) اونیش اوستھی نے زور دیا کہ سماجی دوری اور چہرے کا ماسک لازمی ہیں اور کورونا کیسز میں کمی کی وجہ سے ریاست میں کووڈ سے متعلق تمام پابندیوں کو ہٹا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’اس وقت ریاست میں 1050 کیسز فعال ہیں۔ کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔ سوئمنگ پولز اور واٹر پارکس پر پابندی کو جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ پابندیوں کا آخری سیٹ جمعرات کو ہٹا دیا گیا تھا۔‘‘










