marmoo

ہندوستان کی حفاظت میں لداخ کی شراکت پوری قوم کو معلوم ہے /صدر دروپدی مرمو

ہندوستان کے عوام میں لداخ میں اپنے ساتھی شہریوں کیلئے پیار اور احترام کا خاص احساس

سرینگر// ہندوستان کی حفاظت میں لداخ کی شراکت پوری قوم کو معلوم ہے کی بات کرتے ہوئے صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں میں لداخ میں اپنے ساتھی شہریوں کیلئے پیار اور احترام کا خاص احساس ہے اور وہ قوم کی حفاظت میں ان کی شراکت سے واقف ہیں۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق لداخ دورہ کے دوران سندھو گھاٹ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک شہری استقبالیہ میں شرکت کرنے کے بعد اپنے خطاب میں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے کہا کہ دریائے سندھ تمام ہندوستانیوں کے تاریخی، ثقافتی اور روحانی شعور کی گہرائی میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگ لداخ کے لوگوں کے لئے پیار اور احترام کا ایک خاص احساس رکھتے ہیں اور وہ قوم کی حفاظت میں لداخ کے لوگوں کے تعاون کے بارے میں جانتے ہیں۔ صدر مرمو نے کہا کہ اس خطہ کے لوگ بہادری اور بدھ میں اپنے عقیدے کیلئے جانے جاتے ہیں۔صدر نے کہا کہ لداخ میں روحانی سیاحت، ایڈونچر ٹورازم اور ایکو ٹورازم کی ترقی کے لامتناہی امکانات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس خطے میں فلاح و بہبود کی سیاحت یا صحت کی سیاحت کی ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں۔صدر مرمو نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ لداخ میں کئی قبائلی برادریوں کی بھرپور روایات زندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ فطرت کے تئیں پیار اور احترام کے بارے میں جانتے ہیں جو قبائلی برادریوں کے فنون، رقص، گانوں اور طرز زندگی سے ظاہر ہوتا ہے۔مرمو نے کہا کہ روایت اور جدیدیت کا یہ سنگم لداخ کے لوگوں سمیت تمام شہریوں کے لیے پائیدار ترقی کا صحیح راستہ ثابت ہوگا۔صدر نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ لداخ میں کئی قبائلی برادریوں کی بھرپور روایات زندہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ فطرت کے لیے پیار اور احترام کے بارے میں جانتے ہیں جو قبائلی برادریوں کے فنون، رقص، گانوں اور طرز زندگی سے ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہمیں ‘لائف اسٹائل فار دی انوائرمنٹ’ کے مطابق قبائلی برادریوں کے طرز زندگی کو محفوظ رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کمیونٹیز کے لوگوں کو بھی جدید ترقی کی خوبیوں کو اپنانے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روایت اور جدیدیت کا یہ سنگم لداخ کے لوگوں سمیت تمام شہریوں کے لیے پائیدار ترقی کا صحیح راستہ ثابت ہوگا۔صدر نے خودمددگار گروپکے ارکان اور مقامی قبائلیوں سے بھی بات چیت کی۔